گجرات (جیوڈیسک) بھارت میں طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، گجرات میں نرمادا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے سے پانی نشیبی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔ طوفانی بارشوں کے باعث بھارت کے مغربی علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے سیکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔
جبکہ ریاست گجرات کینرمادا ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ جس کے باعث گجرات کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ سیلابی صورتحال کی وجہ سے 30 گاوں خالی کرالئے گئے ہیں۔ جہاں ایک طرف بارشوں نے فصلوں کو نقصان پہنچایا تو دوسری جانب یہ بارش فصلوں کیلئے فائدہ مند بھی ثابت ہوئی۔