اتراکھنڈ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بارہ افراد جاں بحق جبکہ اٹھارہ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
اتراکھنڈ کے اضلاع پتورا گڑھ اور چمولی میں موسلا دھار بارش سے سینکڑوں خاندان اور مویشی متاثر ہوئے ہیں۔ پتورا گڑھ میں نو جبکہ چمولی میں تین افراد لقمہ اجل بنے جبکہ مختلف مقامات پر کئی افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔
علاقے میں ریسکیو اہلکاروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریاستی حکام نے مرنے والوں کے خاندان کے لیے دو لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔