اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان بات کریں اور سرکار جواب نہ دے، یہ آج کی سیاست میں ناممکن نظر آتا ہے۔ کپتان نے نئی دلی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران کرکٹ پر کھل کر بات کی۔
کرکٹ کے میدان بھی کپتان کی دھواں دار باؤلنگ پر وزیر اطلاعات پرویز رشید نے وکٹ کے چاروں طرف شاٹس کھیلے، کہتے ہیں کپتان نے بڑے ایشوز پر بات کیوں نہیں کی۔
خود کو صرف کھلاڑی کے طور پر کیوں پیش کیا۔ پرویز رشید نے مزید کہا کہ آخر عمران خان نے خارجہ پالیسی پر تو نواز شریف ڈاکٹرائن اپنا لیا ہے، اب داخلہ پالیسیوں کو بھی فالو کر لیں۔
نیب کی کارکردگی پر ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیب ناقابل تردید شواہد پر کارروائی کرے گی۔ اس طرح کہ کسی کو گلہ نہیں ہو گا۔