بھارتی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کا اعلان کردیا گیا

Indian Tour-South Africa

Indian Tour-South Africa

بھارت(جیوڈیسک)بھارتی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کا اعلان کردیا گیا، دورے میں تین ٹیسٹ، سات ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں 3 ٹیسٹ، 7 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے جنوبی افریقہ جائے گی، پروٹیز کے دیس میں بھارتی ٹیم کا طویل دورہ،، جنوری، فروری 2014 تک جاری رہے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 27 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے 12 جنوبی افریقا جبکہ 7 بھارت نے جیتے۔

دونوں ممالک کے مابین سیریز کا موازنہ کیا جائے تو اس میں بھی جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے، 1992 سے 2010 تک بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان 10 ٹیسٹ سیریز کھیلی گئیں، پروٹیز نے 5 اور بھارت نے صرف 2 سیریز اپنے نام کیں، 3 سیریز بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوئیں، اب ایک بار پھر کرکٹ کی دو بڑی طاقتیں آپس میں ٹکرائیں گا۔

بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز جیتنے میں ناکام رہی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ گھر کی شیر بھارتی ٹیم پردیس میں اس مرتبہ بھی اپنی روایت برقرار رکھتی ہے یا پھر پروٹیز کو خاک چٹاتے ہوئے دھونی الیون نئی تاریخ رقم کرتی ہے۔