بھارت میں زہریلا کھانا کھانے سے سو سے زائد طلبہ کی حالت غیر

Patient

Patient

نندید (جیوڈیسک) بھارت میں زہریلا کھانا کھانے سے سو سے زائد طلبہ کی حالت غیر ہو گئی، طلبہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریاست مہارشٹرا کے شہر نندید میں ایک مقامی سکول میں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد سو سے زائد طلبہ بیمار ہو گئے، طلبہ کو فورا ہسپتال منتقل کیا گیا ، سکول انتظامیہ کے مطابق کھانے میں زہر شامل ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تمام طلبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے، بھارت میں سرکاری سکیم کے تحت سکولوں میں مفت کھانا فراہم کیا جاتا ہے جو اکثر زہریلا ہونے کے باعث بچوں کیلئے مضر صحت ہوتا ہے۔