پتوکی (جیوڈیسک) بھارت سے تجارت کی مخالفت کے لیے واہگہ بارڈر جانے والے 100 سے زائد کسانوں کو پتوکی میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ کسان اتحاد نے ملتان روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک جام کر دیا۔ بھارت سے زرعی اجناس کی درآمد کے خلاف کسان اتحاد کی ریلی اوکاڑہ سے پتوکی پہنچی تو پولیس نے روک لیا اور 100 سے زائد کسانوں کو گرفتار کر لیا۔
ریلی کے دیگر شرکا نے احتجاجاً پھول نگر کے قریب دھرنا دے دیا جس کے باعث پتوکی سے مانگا منڈی تک ملتان روڈ کے دونوں اطرف کئی کلومیٹرتک ٹریفک جام ہوگیا۔کسانوں نے ساتھیوں کی رہائی اور واہگہ جانے کی اجازت ملنے تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کیا ہے۔ ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر دھرنا ختم کرائے تاکہ لوگ اپنی اپنی منزل پر پہنچ سکیں۔