بھارت: ٹریفک حادثہ‘ 5 طلبا ہلاک: ہنگامے‘ مظاہرین نے ہسپتال‘ 6 ایمبولینسیں جلا دیں

Bihar

Bihar

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں کار کی رکشہ سے ٹکر کے نتیجہ میں 5 طلبا ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

ضلع سوان میں واقعہ پیش آیا جب زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے۔ مضاہرین نے سڑکیں بند کر دیں۔ پولیس پر پتھراؤ کیا۔

صدر ہسپتال اور 6 ایمبولینسوں کو آگ لگا دی۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا جب مظاہرین کو منتشر کرنے لگے تو وہ مشتعل ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طلبا پڑھنے کیلئے جا رہے تھے۔