بھارت میں ٹرین حادثہ، تین افراد ہلاک

Train Accident

Train Accident

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی شہر نئی دلی میں ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔

نئی دلی کے ریلوے سٹیشن پر مال برادر ریل گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اتر کر دیوار سے جا ٹکرائیں۔ اعلی پولیس اہلکار اور ریلوے حکام فوری طور پر حادثے کی جگہ پہنچ گئے۔

ریلوے حکام کے مطابق واقعہ ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔