بھارت میں ٹرین حادثے کا شکار، 9 افراد ہلاک اور 70 زخمی

Train Accident

Train Accident

بنگلورو (جیوڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو اور کرناٹکا کے سرحدی علاقے میں بنگلورو مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر ٹرین کو حادثہ تامل ناڈو اور کرناٹکا کے سرحدی علاقے میں پیش آیا جہاں علی الصبح بنگلورو سے ارناکولم جانے والی ایکسپریس ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ حادثے کے بعد پولیس کی نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب ترجمان ریلوے نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ٹرین کی بوگیاں چٹان نما پتھر سے ٹکرانے کے باعث الٹیں تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے جس کے بعد ہی حادثے کی اصل وجوہات کا پتا چل سکے گا۔