بھارت : دو ٹرکوں میں تصادم کے باعث 11 افراد ہلاک، 13 شدید زخمی

Accident

Accident

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان میں دو ٹرکوں میں تصادم کے باعث گیارہ افراد ہلاک اور تیرہ شدید زخمی ہو گئے۔

چندن گاؤں کے لوگ چھوٹے ٹرک میں سوار ہو کر مقامی پنچایت میں ووٹ ڈالنے جا رہے تھے کہ جودھ پور بائی پاس کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر دے ماری۔

مرنے والوں میں دو سالہ بچی اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔