بھارت میں ڈالر 56 سے 65 روپے تک پہنچ گیا

India

India

بھارتی ماہرین نے بھارت میں روپے کی گرتی ہوئی قمیت کا الزام حکومت کی ناقص پالیسوں کو ٹھہرایا ہے۔ بھارت میں ڈالر کی قمیت میں اضافہ اور بھارتی روپے میں دن بہ دن گرتی ہوئی قیمت کا الزام حکومت کی پالیسیوں کوقرار دیا جارہا ہے۔ بھارت میں امریکی ڈالر 65 روپے کی سطح تک پہنچ چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر مئی میں 56 سے 65 تک کی بلندی کو چھورہا ہے۔ بھارت میں مالی کساد بازاری کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔ بھارتی روپیہ کی قدر دو برس کے دوران 44 فیصد کم ہو چکی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے جبکہ مالیاتی بونڈز کی شرح میں 10 فیصد کمی آچکی ہے اور سرمایہ ملک سے باہر جارہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو فوری اس طرف اقدامات کرنے کی ضرورت ہے.