انڈیا نے یو اے ای کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

India

India

واکا (جیوڈیسک) انڈیا نے یو اے ای کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے، واکا میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 31.3 اوورز میں صرف 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

یو اے ای کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، شیمان انور 35 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے، روی چندر اشون نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، یادیو اور جدیجہ نے دو دو وکٹیں لیں۔

بھارتی ٹیم نے مقررہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا،شیکھر دھون 14 رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے ، روہت شرما نے 57 اور ویرات کوہلی نے 33 رنز بنائے ، یو اے ای کی جانب سے واحد وکٹ محمد نوید نے حاصل کی۔