بھارت میں زیر تعمیر پل گر گیا، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

India

India

سورت (جیوڈیسک) بھارت میں زیر تعمیر پل گرنے سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، امدادی کام جاری ہیں۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں زیر تعمیر پل کا ایک حصہ گر گیا، جس کے باعث 2 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق کم از کم 5 افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے، ریسکیو ادارے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔