بھارت: نامعلوم افراد کا اروند کیجریوال کی گاڑی پر حملہ

Arvind Kejriwal Car Attacked

Arvind Kejriwal Car Attacked

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لُدھیانہ میں نامعلوم افراد نے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال کی گاڑی پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کر دیا ، اروند کیجریوال حملے میں محفوظ رہے۔

سماجی ویب سائٹ پر کیے گئے ایک ٹویٹ میں اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ ان کی گاڑ ی پر پتھر برسائے گئے اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا ، تاہم مخالفین ان کاحوصلہ نہیں توڑ سکتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پتھراؤ سے گاڑی کے سامنے والا شیشہ ٹوٹ گیا تاہم کیجریوال حملے میں محفوظ رہے ، اروند کیجریوال نے حملے کا ذمہ دار ریاستی حکمران پارٹی اکالی دال کو ٹھہرایا ہے۔