بھارت نے امریکہ کو دیامیر بھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری سے روکنے کی کوششیں شروع کر دیں

Diamer Bhasha Dam

Diamer Bhasha Dam

واشنگٹن (جیوڈیسک) بھارت نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ دیا میر بھاشا ڈیم کے منصوبے میں سرمایہ کاری نہ کرے۔

بھارت نے امریکی انتظامیہ سے بھی کہا ہے کہ وہ یہ یقین دہانی کرائیں کہ امریکی کمپنیاں اس منصوبے میں سرمایہ کاری نہیں کریں گی۔سفارتی ذرائع سے ارسال کی گئی اس شکایت میں بھارتی حکام نے دعوی کیا ہے کہ یہ ڈیم پاکستان اور بھارت کے مابین متنازعہ علاقے میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان اس ڈیم کو گلگت بلتستان کے خطے میں تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے متعلق بھارت کا دعوی ہے کہ یہ متنازعہ علاقہ ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں امریکہ نے ایک روزہ کانفرنس کی میزبانی کی تھی، جس کا مقصد ساڑھے چار ہزار میگاواٹ کے دیا میر بھاشا منصوبے کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنا تھا۔