لاہور: انٹرنیشنل میڈیافورم نے کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوںبے گناہ معصوم افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔
ایک اجلاس میں چیئرمین ایم اے تبسم ،صدراقبال کھوکھر نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ بھارت پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرے اور اسے پابند کرے کہ وہ اقوام متحدہ اور شملہ معاہدہ کے تحت کشمیریوں کو حق خودارادیت دے اور اپناظلم وستم فوری بندکرے۔