بھارت (جیوڈیسک) بھارت کا جنگی جنون اترنہ سکا، یورینیم کی زائد افزودگی کیلئے میسور میں نیا جوہری پلانٹ لگا دیا۔
امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ بھارت نے یورینیم کی افزودگی میں اضافے کیلئے ایٹمی تنصیبات کی استعداد بڑھا دی۔ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ انٹر نیشنل سیکیورٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے شہر میسور میں دوسرا گیس سینٹری فیوج پاور پلانٹ تکمیل کے قریب ہے۔
اس نئے پاور پلانٹ کی افزودگی بڑھا کر بھارت دفاعی مقاصد کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس خفیہ جوہری پروگرام کی کامیابی کا انحصار ٹیکنالوجی اور آلات کی غیر قانونی خریداری پر ہے جس کا مقصد بھارت پر عائد بین الاقوامی پابندیوں پر قابو پانا ہے تجارتی رپورٹ میں بھارتی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ میسور کے جوہری پلانٹ کا مقصد نئی اٹیمی آبدوزوں کو ایندھن فراہم کرنا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ انٹر نیشنل سیکیورٹی دنیا بھر میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے کیخلاف کام کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔