لاہور (جیوڈیسک) بھارتی شہری نے اپنی جیپ پاک بھارت واہگہ بارڈر گیٹ سے جا ٹکرائی۔ بھارتی حکام کہتے ہیں درائیور نشے میں تھا، اس لیے گاڑی بے قابو ہوئی۔
بھارتی شہری کی جیپ بے قابو ہوکر واہگہ بارڈر پرپاک بھارت سرحدی گیٹوں سے ٹکرا گئی ، ڈرائیور کو بھارتی حکام جبکہ جیپ کو پاکستانی حکام نے قبضے میں لےلیا ،بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے شراب پی رکھی تھی گاڑی بے قابو ہوگئی۔
رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ جیپ پاکستانی حدود میں آچکی تھی اس لیے پکڑ لی، رینجرز حکام کی جانب سےجیپ کی ٹکر سے گیٹ توڑنے کی واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ واقعہ صبح تین بجکر15 منٹ پر پیش آیا ۔واقعہ کے وقت سرحد پردونوں ممالک کے گیٹ بند تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر جیپ ٹکرانے والا ڈرائیور بھارتی سکھ ہے،ڈرائیور اور اس کی گاڑی بی ایس ایف کے قبضے میں ہے،سکھ ڈرائیور بغیر ویزہ اور اجازت زیرو پوائنٹ تک کیسے گھس آیا؟ رات کے وقت یہاںتک گاڑی سمیت کیسے پہنچا اس پرتحقیقات شروع کردی گئی ہے۔