انڈیا امریکا کے ساتھ مل کر حملوں کا منصوبہ بنا رہا ہے، حافظ سعید

Hafiz Saeed

Hafiz Saeed

لاہور (جیوڈیسک) جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان امریکا کے ساتھ مل کر پاکستان میں اسلام پسندوں کے خلاف نتیجہ خیز حملوں کا خواہشمند ہے۔

اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں حافظ سیعد نے کہا کہ امریکی صدر براک اوبامہ اور ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات میں پاکستان میں اسلام پسندوں کے خلاف نتیجہ خیز حملوں کا ایک منصوبہ تیار کیا گیا، جس کے بعد سے ہندوستانی افواج لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں’۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ نئی دہلی کے ساتھ تجارت کے فروغ کو ختم کرے اور جب تک مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل نہیں سامنے آتا ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے ہیں۔