الہ آباد (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر ہلاک جب کہ 11 زخمی ہو گئے۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر الہ آباد کے علاقے پرتاپ گڑھ کے ایک ہوٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کے باعث 10 افراد جھلس کر ہلاک جب کہ 11 زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورقریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر کے مطابق 5 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔