مظفر آباد (جیوڈیسک) بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے چار شہریوں کو دن دیہاڑے اغوا کر لیا۔ وادی نیلم کے بالائی علاقے وادی گریس میں لائن آف کنٹرول کے قریب جانوائی کے جنگلات سے بھارتی فوج نے جڑی بوٹیاں اکٹھی کرنے والے چار دیہاتیوں کو اغوا کر لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق زعفران، شاہد زمان، فیصل اور واجد نے مزاحمت بھی کی لیکن بھارتی فوجی انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ بھارتی فوج کی کارروائی کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ علاقہ مکینوں نے حکومت سے معاملہ اعلی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔