بھارت(جیوڈسیک)بھارت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اورتیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہرے دوسرے روز بھی جاری ہیں، پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کرنے والے اکہتر افراد کو حراست میں لے لیا۔
بھارت میں مہنگائی اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف لاکھوں مزدور دوسرے روز بھی سڑکوں پر ہیں۔ مظاہرین نے مختلف شہروں میں جلسے جلوس کئے اور چھتیس گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ کئی شہروں میں مشتعل افراد نے فیکٹریوں میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ دو روزہ ہڑتال کے دوران ملک بھر میں بینک اور سکول بند ہیں جبکہ ٹریفک کا نظام بھی معطل ہے۔
نا خوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے تمام بڑے شہروں میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دو روزہ ہڑتال میں مجموعی طور پر چھبیس ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔