پاک بھارت جنگ کشیدگی اور ہمارا عزم

Pak India War

Pak India War

تحریر : محمد ریاض پرنس

مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف جنگی جنون سمجھ سے بالاتر ہے ۔پلوامہ حملہ کی تحقیقات کروائے بغیر مودی سرکار ہوش کھو بیٹھی ہے اور پاکستان پر ہمیشہ کی طرح الزام لگا رہی ہے۔ پلوامہ حملے کی تحقیقات ہو نے سے قبل ہی بھارتی میڈیا نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔بھارتی عوام مودی کی اس چال سے بخوبی واقف ہے کہ پلوامہ حملہ کس کے گیم پلان کا حصہ تھا ۔ پاکستان نے ہر محاز پر اس حملے کی تحقیقات کرنے کی پیش کش کی ہے ۔بھارت میں اس وقت جنرل الیکشن کا سماء ہے اور مودی عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ۔ اس لئے مودی سرکارعوام کو پاکستان کے خلاف بھڑکا رہا ہے اور بھارتی عوام میں پاکستان کے لئے نفرت پیدا کرنے کے ہزاروں بہانے بناکر پیش کر رہا ہے۔

رہی کھئی کسر بھارتی میڈیا نکال رہا ہے۔سوشل میڈیا دونوں ملکوں کے درمیان جنگی جنون بڑھانے کے لئے خوب استعمال ہو رہا ہے۔مگر بھارت کے بڑے بڑے تجزیہ کار اور صحافی پاکستان کی امن پیش کش کو سہرا رہے ہیںاور عمران خان کے اس سفارتی اعلان اور پائلٹ نند ن کو بحفاظت واپسی پر خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ او آئی سی کے اجلاس میں نمائندگان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کریں ۔ او آئی سی کے اجلاس میں قرارداد بھی منظور کر لی گئی ہے ۔کہ مسلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حل کیا جائے ۔او آئی سی کے اجلاس میں بھارت کو بہت بڑی ناکامی کا سامنہ کرنا پڑاہے ۔بھارت کا کشمیر میں بڑھتا ہوا ظلم وستم سب کے سامنے ہے۔

مگر ابھی بھی بھارتی جنون ختم نہیں ہوا ۔ہم امن کے داعی ہیں ۔ پاکستان نہیں چاہتا کہ پاک بھارت کشیدگی بڑھے ۔اور اگر جنگ پاکستان پر مسلط کر دی گئی تو پھر پاکستان بھارت کو بھارت میں ہی ختم کر دے گا اور نئی دہلی کی بلڈنگ پر پاکستانی پرچم لہرانے سے کوئی روک نہیں سکے گا۔ اور نئے پاکسان کی بنیاد میں بھارت میں رکھ دی جائے گی ۔ابھی بھی نکیال سیکٹر ،تتہ پانی ،جند روڑ سیکٹر پر سینکڑوں لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ بھارت کی اس اشتعال انگیزی کو پاک فوج منہ توڑجواب دے رہے ہے ۔جس میں اب تک بھارت کے کئی فوجی واصل جہنم ہو چکے ہیں ۔اور پاکستان کے دو فوجی جوانوں نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا ہے ۔جن میں حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم شامل ہیں۔

مودی سرکار پاکستان کی کی فوج کی برتری کا اطراف بھی کر چکا ہے مگر ابھی اس کی آنکھیں نہیں کھولیں ۔انڈیا میں مسلم فسادات پھیلانے اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم کرنے والا اور کوئی نہیں وہ نریندرمودی ہی ہے ۔ جس نے لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں کو شہیدکروایا ہے ۔جس کی وجہ سے انڈیا کی عوام نے مودی کی حمایت کرنا چھوڑدی ۔ انڈین آرمی چیف بیپن روات بھی نہیں چاہتا کہ پاک بھارت جنگ ہو ۔انڈین آرمی بھی جانتی ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کرنا کوئی آسان کام نہیں ۔ یہ بھارتی فوج دنیا کی نمبر ون آرمی کا خاک مقابلہ کر پائیں گے انڈین آرمی چیف بیپن روات بھی مودی کو کئی بار سمجھا چکا ہے کہ ہم ایسی غلطی سے گریز کریں ۔مگر مودی دشمنانیں پاکستان ہوش کے ناخن نہیں لے رہا ۔ایک طرف تو بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف ہر بات بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے تو دوسری طرف بھارتی میڈیا نے بھارتی مسلح افواج کا پول کھول دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا اور دفاع تجزیہ کار وں نے بڑی وضاحت کے ساتھ کہا ہے کہ انڈین آرمی پاکستان کا مقابلہ کسی صورت نہیں کر سکتی ۔ وہ اس لئے کہ اس کے اندر بہت سے اختلافات پائے جاتے ہیں اور ان کی تمام مشینری نکارہ ہو چکی ہے۔

جن کے جذبے سچے ہوں اور نظر جن کی خدا وپر ہو وہ کبھی بھی کسی ڈر اورخوف سے نہیں گھبراتے اور ہم تو وہ لوگ ہے جو ا امن کا پیغام دیتے ہیں ۔ بھار ت کی عوام اور اس کی مودی سرکار سے تو اس کی امید نہیں رکھی جا سکتی ۔ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہو رہا ۔ وہاںپر مسلمانوں کو کیا حقوق مل رہے ہیں ۔ریاست مقبوضہ کشمیر،سری نگر، گجرات ،اترپریش،اسام اور اس کی دوسری ریاستوں میں مسلمانوں کی عزتیں محفوظ نہیں ۔ آئے روز مسلمانوں کے قتل عام کیے جا رہے ہیں ۔ مسلمان انصاف کے لئے تڑپ رہے ہیں ۔ کہ آخر بھار ت چاہتا کیا ہے ۔جب بھی بھارت میں کوئی واقع رونما ہوتا ہے ۔آنکھ چھپکنے سے پہلے پاکستان کو قصور وار ٹھہرایا جاتا ہے ۔اور اس منظر کو بھارت میں اس کا میڈیا اس انداز سے پیش کرے گا کہ اس کو دیکھ کر بھارتی عوام پاکستان کے اس قدر مخالف ہو جاتے ہے کہ جیسے پاکستان نے بھارتی عوام سے اس کے کھانے کا نوالا چھین لیا ہو ۔ہر روز بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف واہ ویلا کرتا رہتا ہے ۔

پاکستان کو دہشت گرد کہنے والا بھارت خود سب سے بڑی دہشت گردی کی پیداوار ہے ۔ کیا دنیا کی آنکھوں پر کالی پٹی باندھ دی گئی کہ ا س کو نظر نہیں آتا ۔ یا پھر سب کے سب اندھے ہو گے ہیں ۔ہم کشمیر میں ہر روز جنازے اٹھا رہے ہیں ۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کو تباہ کر رکھا ہے ۔ دنیا اب خاموش کیوں ہے ۔ ان کو بھارت کی یہ دہشت گردی کیوں ہضم ہو رہی ہے ۔ پاکستان نے ہمیشہ سے امن پیدا کرنے کیلئے دہشت گردی کا بڑھ چڑھ کر مقابلہ کیا ہے ۔پاکستان نے دہشت کو ختم کرنے کے لئے بہت سی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔اور اب پاکستان میں امن پیدا ہونا شروع ہوا ہے ۔تو کسی کو برداشت نہیں ہو رہا۔ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اس لئے بھارت سے پاکستان کا امن دیکھا نہیں جاتا اور پاکستان کا امن تباہ کرنے میں لگا ہوا۔ ہے ۔پاکستان میں جب بھی دہشت گردی ہوئی اس میں بھارت کے لوگ ملوث نکلے ۔ مگر اقوام متحدہ نے پاکستا ن کے موقف پر خاموشی باندھ لی ہے ۔ کیونکہ امریکہ بھی تو نہیں چاہتا کہ مسلمان متحدہ ہو جائیں ۔

بھارتی ناسورو یہ بھی یاد رکھو یہ پاکستانی قوم ہے جو آج عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میںمتحد کھڑی ہے اور پاک فوج کے دست بازو ہو گی ہے۔ اور تم کو تمہاری اوقات دیکھانے کے لئے کسی بھی حد سے گزر جائے گی ۔ ہم پاکستانی ہیں اور ہم کواپنے ملک کی حفاظت کرنی آتی ہے ۔ہر پاکستانی اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر پورے عزم اور جذبے کے ساتھ پاک فوج کے دستے بازو بن جائیں تاکہ دنیا بھی دیکھ سکے کہ ہم متحد ہیں اور پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر بری نظر کو تباہ وبرباد کرنے کی طاقت وصلاحیت رکھتے ہیں۔پاکستان زندہ باد ۔پاکستان پائندہ باد

Muhammad Riaz Prince

Muhammad Riaz Prince

تحریر : محمد ریاض پرنس
03456975786)