نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کا جنگی جنون بڑھتا ہی جارہا ہے ۔مودی سرکاری نے اپنے بجٹ میں ملٹری اخراجات کے لیے 2 کروڑ 46 لاکھ 727 کروڑ بھارتی روپے مختص کر ڈالے۔
نئی دہلی بھارتی وزیر خزانہ ارن جیٹلی نے مالی سال 16-2015 کے لیے پارلیمینٹ میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا بھارت ملٹری اخراجات پر آئندہ 2 کروڑ 46 لاکھ 727 کروڑ روپے خرچ کرے گا جو لگ بھگ 40 ارب ڈالر سے زائد بنتے ہیں۔
آئندہ مالی سال پڑوسی ملک کے مجموعی اخراجات کا حجم 288 ارب ڈالر بنتا ہے اس طرح بھارت مجموعی اخراجات کا لگ بھگ 14 فیصد ملٹری پر خرچ کے گا ۔ماہرین کے مطابق ا سلحے کی خریداری کے لحاظ سے بھارت دنیا کا سب سے بڑا امپورٹر ہے۔