بھارت جنگی جنون میں مبتلا، مقامی طور پر تیار کردہ آبدوز سکورپیئن پانی میں اتار دی

Submarine

Submarine

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آبدوز کو ممبئی میں ایک خصوصی تقریب میں سمندر میں اتارا۔

یہ فرانس کی مدد سے بھارت میں تیار کی جانے والی چھ آبدوزوں میں سے پہلی آبدوز ہے جسے بحریہ کے حوالے کیا گیا ہے ، ڈیزل سے چلنے والی ان آبدوزوں کو دو ہزار اٹھارہ تک بھارتی بحریہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

چھ آبدوزوں کی تیاری پر آٹھ اعشاریہ ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی اور یہ تمام جدید آلات اور ہتھیاروں سے لیس ہے۔