گوجرانوالہ : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہو کر سرحدوں پر بلااشتعال فائرنگ کر رہا ہے جس سے خطے کے امن کو خدشات لاحق ہو چکے ہیں۔ عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
رضوان اسلم بٹ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے جبکہ دوسری جانب کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کرکے بے گناہ پاکستانیوں کے قتل میں مصروف ہے۔ بھارتی فوجیوں کی جانب سے آئے روز فائرنگ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔ پوری قوم مسلح افواج کیساتھ کھڑی ہے۔