نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ائیر فورس جنگی طیاروں کو 2014 کے آخر تک جدید گائیڈڈ میزائلوں کو لیس کریگا۔ نئی دہلی بھارتی ائیر فورس جنگی طیاروں کو 2014 کے آخر تک جدید گائیڈز میزائلوں سے لیس کریگا۔ یہ گائیڈڈ میزائل جدید ٹیکنالوجی کے باعث ہدف کو صحیح نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے نے فضائیہ کے حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ان گائیڈڈ صلاحیت میں اضافے سے میزائل کا رخ ہدف کی طرف کرکے نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ حکام کے مطابق سائنسدان آج کل 100 ، 250 اور 500 کلو گرام وزنی میزائلوں کی گائیڈ صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے تحقیق کر رہے ہیں۔ اس صلاحیت کے باعث بھارتی پائلٹ کافی فاصلے سے اس میزائل کو گرا کر ہدف کو نشانہ بنا سکیں گے۔