مہاراشٹرا (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے قحط زدہ علاقے بیڑ میں گہرے کنویں سے پانی بھرتے ہوئے گیارہ سالہ بچہ ڈوب کر ہلاک ہو گیا، بھارت میں اس وقت تینتیس کروڑ افراد کو قحط کا سامنا ہے۔
بھارت کی متعدد ریاستوں کو ان دنوں مون سون کی بارشیں نہ ہونے کے باعث شدید قحط کا سامنا ہے ۔ مہاراشٹرا کے قحط زدہ علاقے بیڑ میں 11 سالہ بچہ سچن کینگر 6فٹ گہرے کنویں سے پانی بھرتے ہوئے گر کر ہلاک ہو گیا۔
اس سے پہلے بھی اسی علاقے میں پانی بھرنے کے لیے جانے والی ایک گیارہ سالہ بچی ہیٹ اسٹروک کا شکار ہو کر چل بسی تھی۔
بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کے 256 اضلاع میں بسنے والے تقریباً 33 کروڑ لوگ اس برس شدید ترین قحط سے متاثر ہوئے ہیں ۔ صورتحال کے پیش نظر اس تعداد میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھارت میں 2016 کو گرم ترین سال قرار دیا جا رہا ہے جبکہ اب تک سو سے زائد افراد ہیٹ اسٹروک سے ہلاک ہو چکے ہیں۔