بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے باعث دریائے ستلج میں طغیانی آ گئی. متعدد دیہات زیرآب آ گئے اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ دریائے ستلج میں طغیانی سے چندا سنگھ، گھٹی کلنجر، مستے کی ،اور بھکی ونڈ کے دیہات متاثر ہوئے ہیں۔
اس وقت گنڈا سنگھ کیکر پوسٹ کے قریب بیس ہزار تین سو ستر کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے جبکہ مزید پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔ ریسکیو ٹیمیں دریائے ستلج پر کیمپ لگا کر امدادی کام کررہی ہیں تاہم سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک کوئی ریلیف کیمپ نہیں لگایا گیا۔