نئی دہلی (جیوڈیسک) ساویتری جندل کی دولت کا تخمینہ 6.4 ارب ڈالرز ہے۔ ساویتری ریاستی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار کمال گپتا کے مقابلے میں 13646 ووٹوں سے ہاریں۔ بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع ہسار سے ریاستی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ سے انتخاباات لڑنے والی ساویتری جندل بی جے پی کے امیدوار کے مقابلے میں شکست کھا گئی ہیں۔ ان کی دولت کا تخمینہ 6.4 ارب ڈالرزہے۔
فوربز میگزین نے 2008ء میں انہیں بھارت کی امیر ترین خاتون قرار دیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ساویتری جندل ضلع ہسار سے 2005ء اور 2009ء میں منتخب ہوئیں اور سبکدوش ہونے والی بھوپندر سنگھ کی قیادت میں کانگریس حکومت میں وزیر تھیں۔ ساویتری جندل ارب پتی صنعتکار اور سیاستدان نوین جندل کی ماں ہیں اورا سٹیل، بجلی اور کان کنی کے شعبوں سے وابستہ او پی جندل گروپ کی چیئرپرسن ہیں۔