نئی دہلی (جیوڈیسک) سویڈن کی کمپنیاں بھارت کو اسلحہ اور طیارے فروخت کرینگی۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز سویڈش وزیر دفاع کے بھارتی حکام سے مذاکرات ہوئے۔
فرانسیسی کمپنی ڈیسالٹ کے ہاتھ کھینچ لینے پر سویڈش ’’ ساب ‘‘ کمپنی انڈین ائر فورس کو طیارے فراہمی کی دوڑ میں شامل ہوگئی۔
یاد رہے مودی نے فرانس سے 36 رافیل طیارے خریدنے کا سودا کیا جبکہ 126 طیاروں کی خریداری متوقع تھی۔ ذرائع کے مطابق ساب نے ایک انجن والا طیارہ گرپن مشترکہ طور پر تیار کرنے کی پیشکش کی ہے ۔