بھارت : مغربی بنگال میں مسلسل بارشیں، سیلاب نے تباہی مچادی

India

India

بھارت (جیوڈیسک) کی ریاست مغربی بنگال کے مشرقی علاقے جھرگرام کے ضلع میدینیپور میں شدید بارشوں نے معمولات زندگی کو مفلوج کردیا ہے۔ مغربی بنگال میں ان دنوں بارشوں کا سلسلہ تھمنے کو نہیں آرہا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارشوں سے دریاں میں طغیانی آگئی ہے جس کی وجہ سے پانی نے سیلاب کی شکل اختیار کرلی ہے۔ سیلابی ریلہ کئی پلوں، گھروں اور پانچ گاں بہا لے گیا۔

سیلاب نے زیادہ تر راجپرا، اسانبانی، کرتسئی، بانسجوری، ہارڈا اور کگجپال کے علاقوں میں تباہی مچائی۔ جس کے بعد سے سیلاب متاثرین بے سروسامانی کی حالت میں کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کیمنتظر ہیں۔ حکومتی عدم توجہ کے باعث طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خراب موسم میں مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں اور متاثرہ گاں میں وبائی اور وائرل انفیکشن پھیلنے کا خدشہ ہے۔

جبکہ صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسہال کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے محدود وسائل کے ساتھ کچھ امدادی سرگرمیاں کی جو ناکافی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان کی خبر سننے میں نہیں آئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا سلسلہ ابھی باقی ہے جس کے بعد صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔