بھارت : جنگلی ریچھ نے ایک شخص کو نوچ نوچ کر مار ڈالا

India

India

چھتیس گڑھ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے گاؤں سراج پور میں یہ جنگلی ریچھ کئی روز سے جانوروں اور انسانوں پر حملے کر رہا تھا۔

محکمہ جنگلات نے ریچھ کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کیا تو اس نے ایک ملازم پر دھاوا بول دیا۔ اس شخص نے چیخ وپکار شروع کی تو دیگر ساتھی اسے بچانے کیلئے دوڑے آئے لیکن وحشی ریچھ نے اس شخص کو بری طرح نوچ ڈالا۔

حملے کا شکار ہونے والا شخص زخمی حالت میں اسپتال لیجاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا بعد میں محکمہ جنگلات کے ملازمین نے ریچھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ گزشتہ سال ستمبر میں نئی دلی چڑیا گھر کے شیر نے ایک نوجوان کو دبوچ لیا۔

بیس سالہ نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اس نے شیر کے جنگلے میں چھلانگ لگا دی تھی شیر پہلے تو اس کے ساتھ کھیلتا رہا۔

شائقین نے اسے پتھر مارے تو وہ نوجوان کو گردن سے دبوچ کر اپنے پنجرے میں لیا گیا۔ لوگ بے بسی سے کھڑے دیکھتے رہے اور وہ نوجوان سب کے سامنے دم توڑ گیا۔