بھارت میں شراب کی دکانوں پر آلو، پیاز کی فروخت

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی حکومت نے دارلحکومت میں آلو، پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنڑول کرنے میں ناکامی پر عوام کو انفارمیشن ٹکنالوجی کا ایک ایسا لولی پاپ پیش کیا ہے جس کے سامنے پاکستان میں رمضان المبارک میں قائم کئے جانے والے سستے بازاروں کا آئیڈیا پیچ نظر آتا ہے۔

آلو، پیاز کی قیمتوں سے متعلق تذبذب دور کرنے کیلئے حکومت ایس ایم ایس کے ذریعہ انکی اصل قیمتوں کی معلومات دیگی۔ حکومت کا ماننا ہے کہ منڈیوں میں آلو اور پیاز کی قیمتیں ایک جگہ ٹکی ہوئی ہیں اور درآمد بھی بڑھی ہے اس کے باوجود ریٹیل سیکٹر میں انکی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔