بھارت میں تعنیات پاکستان کے سابق ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کا قیام وزیر اعظم نواز شریف کی ترجیحات میں شامل ہے۔
نئی دہلی میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور پی ایچ ڈی چیمبر کی مشترکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلمان بشیر نے کہا دونوں قوموں کی ثقافتی اور جغرافیائی اقدار مشترک ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو حکومتی سطح پر تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ کشمیر کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے انھوں نے مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے پر زور دیا۔