بھارت :خاتون ٹیچر جلاد بن گئی:تین سالہ بچے کو بے رحمی سے پیٹ ڈالا

India

India

کولکتہ (جیوڈیسک) بھارت میں ایک خاتون ٹیوٹر جلاد بن گئی، تین سالہ بچے کو بے رحمی سے پیٹ ڈالا، لیکن بچے کی ماں نے سی سی ٹی وی پر دیکھ لیا۔یہ مناظر ہیں بھارتی ریاست کولکتہ کے ایک گھر کے،تین سالہ بچے کو وحشیانہ طریقے سے مارتی پیٹتی یہ خاتون اس کی ٹیچر ہے۔بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹیچر کو چند دن پہلے ہی رکھا تھا۔ جب یہ واقعہ ہوا تو ٹیچر نے کمرے کا دروازہ لاک کرکھا تھا۔

والدہ کا کہنا ہے۔ انہیں اپنے بچے کی رونے چِیخنے کی آواز آئی توانہوں نے گھر میں لگے سیکیورٹی کیمرے سے دیکھا کہ ٹیچر ان کے بچے کو بری طرح سے مار رہی تھی ،بعد میں خاتون ٹیچر نے اپنے عمل پر معافی مانگی،تاہم بچے کے والدین نے خاتون کے خلاف رپورٹ درج کرادی ہے جس کے بعد کولکتہ پولیس اس خاتون کی تلاش میں ہے۔