راجستھان (جیوڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی جمہوری اور سیکولر ریاست کا دعویٰ کرنے والے بھارت میں اس وقت انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا جب اس کی ایک ریاست میں مشرق کی بیٹی کو عریاں کر کے گدھے پر سوار کرکے سرعام گھمایا گیا۔
پولیس کے مطابق راجستھان کے ایک گاؤں کی 40 سالہ خاتون پر اپنے بھانجے کو قتل کرنے کا الزام لگا کر اس مقدمے کو پنچائت میں لایا گیا جس نے خاتون کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے اسے مجرم قرار دے دیا۔
جس کے بعد پنچائت کے کچھ افراد خاتون کے گھر میں گھسے اور اسے بالوں سے گھیسٹتے ہوئے باہر لے آئے، پنچائت میں شامل افراد نے خاتون کے منہ کو مٹی اور کوئلے سے کالا کر کے اس کے سر کے بال کاٹ دیئے پھر اسے عریاں حالت میں گدھے پر سوار کر کے 10 منت تک گلیوں میں گھمایا گیا۔
مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس گھناونے فعل میں شریک 39 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ حالات و واقعات بتاتے ہیں خاتون پر لگائے جانے والے الزام میں سجائی نہیں۔