واشنگٹن (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت ورکنگ باؤنڈری پر جاری کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی۔ واشنگٹن میں ایک امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر سمیت تمام تنازعات پُر امن طور پر حل ہونے چاہئیں تاکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات متاثر نہ ہوں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے، پاک بھارت تعلقات سے خطے میں اقتصادی دور کا آغاز ہو گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا بھارت جانا باہمت قدم تھا، امید کرتے ہیں کہ باہمی مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔