نیویارک (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نے امریکہ میں بھارتی کمیونٹی کی جانب سے پرتپاک استقبال کے موقع پر اپنی قوم کو دنیا کی ایک بڑی طاقت بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
دائیں بازو کی انتہاپسند جماعت کے رہنما مودی واشنگٹن میں ساڑھے 18 ہزار افراد کی جانب سے اپنے استقبال پر پرجوش دکھائی دیئے۔
یہ تمام لوگ امریکہ اور کینیڈا سے اکٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشرتی ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔
ایک وقت تھا جب بھارتی قوم کو سانپ پکڑنے والے سمجھا جاتا تھا اور آج انہی بھارتیوں کے ہاتھ میں مائوس ہیں اور اس مائوس سے پوری دنیا کو چلایا جاتا ہے۔