بھارت دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل بنائے گا

Railway Bridge

Railway Bridge

نئی دہلی (جیوڈیسک) ہمالیہ کے پہاڑوں پر بھارتی انجینئرز دنیا کے سب سے اونچے پُل بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو ایفل ٹاورسے بھی 35 میٹر بلند ہوگا۔۔

یوں پل کی تکمیل کے بعداس کی اونچائی ایک ہزار ایک سو 77 فٹ ہو گی۔ مجوزہ ریلوے برج کی لمبائی ایک ہزار تین سو میٹر بتائی گئی ہے، پروجیکٹ کی تیاری میں 9 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی لاگت آئے گی۔ یہ

منصوبہ 2016 میں مکمل ہو گا، دنیا کے سب سے بلند ریلوے پل کا اعزاز اس وقت چین کے پاس ہے جو 2 سو 75 میٹر یا 901.725 فٹ بلند ہے۔