گجرات کی خبریں 10/12/2016

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) دنیا کی تمام مخلوق نبی کریم ۖ کی آمد کی خوشی منا رہی ہے۔ کیونکہ حضور ۖ پورے عالم کیلئے رحمت العالمین بنا کر بھیجے گئے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر سید زمان شاہ آستانہ عالیہ کھیپڑانوالہ شریف نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں منعقدہ 14 ویں سالانہ مقابلہ حسن نعت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی پاک ۖ نے پوری دنیا کو قرآن اور اسکی عملی تصویر پیش کی۔ اور ان کی آمد کی خوشیاں منانے والے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے پلیٹ فارم سے سینکڑوں حفاظ کرام فارغ التحصیل ہو چکے ہیں اور یہ حضور ۖ کی نگاہ کرم کا نتیجہ ہے کہ آج ہم 14 واں سالانہ مقابلہ حسن نعت جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں۔ اور جب تک ہماری زندگی ہے ہم اپنے پیارے نبی ۖ کی آمد کی خوشیاں مناتے رہیں گے۔ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے طلبہ اسی طرح مقابلہ حسن نعت کے انعقاد میں شریک ہوتے رہیں گے۔ شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا کہ میرے والد محترم بائو محمد شفیق اور پیر مرشد میاں جمیل احمد شرقپوری کی دعائیں میرے ساتھ ہیں۔ اور ہم نئی نسل کیلئے بہترین تعلیم و تربیت کا اہتمام کریں گے۔ اس موقع پر گجرات کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے مقابلہ حسن نعت میں حصہ لیا۔ جنہیں ادارہ کی طرف سے قرآن پاک ‘ سرٹیفیکیٹ دئیے گئے۔ جبکہ پوزیشن ہولڈر طلبہ کو کیش پرائز بھی دئیے گئے۔ اس تقریب میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں شہباز اے چوہدری’ محمد شکیل جنجوعہ’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ سہیل احمد’ آغا مبارک علی موسوی’ و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں 14 واں سالانہ بین المدارس مقابلہ حسن نعت منعقد ہوا۔ جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ منصفین کے فرائض ممتاز ثناء خوان رسول محمد عمران شاکر’ اور سید عثمان شاہ نے سرانجام دئیے۔ ججز کے فیصلہ کے مطابق مقابلہ حسن نعت حصہ پرائمری میں پہلی پوزیشن فاطمہ عبدالوحید ‘ دوئم کشور ‘ سوئم طالہ اظہر’ رہیں جبکہ سیکنڈری سیکشن میں اول حافظہ ایمان عائشہ’ دوئم عائشہ منیر’ سوئم اقراء رباب رہیں جبکہ بوائز سیکشن پرائمری میں اول محمد احمد سرور’ دوئم عزیز ایوب’ سوئم سید بشیر الحسن جبکہ سیکنڈری سیکشن میں اول فیضان احمد’ دوئم محمد یعقوب گلزار’ سوئم فیضان صدیق رہے۔ مہمانان گرامی نے اس موقع پر اپنے دست مبارک سے انعامات دئیے جبکہ حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی۔جن میں حافظ ملک احمد شاہد’ حافظ محمد عبداللہ’ حافظ حمزہ اختر’ حافظ احمد تیمور’ حافظ حبیب الرحمن’ حافظ حمزہ یوسف’ حافظ فرقان عباس’ رابیل علی’ سید نور الہدا ‘ شکیل حیدر’ محمد علی حسن’ حافظ سعد عمران شجاع’ حافظہ آمنہ فاطمہ’ حافظہ ماہم سرور’ حافظ منیب سجاد’ حافظ مواہب اعوان شامل ہیں۔ جنہوں نے سال کے دوران قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔ جبکہ بین المدارس کے زیر اہتمام ہونیوالے امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔ بذریعہ قرعہ اندازی موضع جمال پور سیداں کی خوش قسمت خاتون سیدہ ماریہ فاروق کا عمرہ کا ٹکٹ نکلا۔ والدہ شہزاد شفیق شرقپوری نے اپنے دست مبارک سے یہ ٹکٹ خاتون کو دیا۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ بائولی شریف میں حضرت خواجہ محمد خان عالم کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت صاحبزادہ پیر غلام بشیر نقشبندی نے کی۔ ددربار شریف پر چادر چڑھائی گئی۔ خصوصی خطاب پیر فضل کریم سلطانی فیصل آباد’ فخر السادات پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی’ نے کیا۔ جبکہ نقابت کے فرائض محمد شکیل جنجوعہ نے سرانجام دئیے۔ ممتاز ثناء خوان رسول ۖ سید عمران افگن شاہ ‘ قاری محمد افضال انجم’ اور قاری محمد رفیق مجددی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ مہمانان گرامی میں پیر خالد محمود ‘ پیر سید ضیاء نور شاہ’ مسلم ہینڈز انٹرنیشنل پاکستان و دیگر علماء کرام و مشائخ عظام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ملک کی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) بزرگ صحافی و کالم نگار سید فیضان کاظمی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان بابا حیدر شاہ نور پور پڈھے میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ امام بارگاہ کاظمیہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ ممتاز عالم دین آغا مبارک علی موسوی نے پڑھایا۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل بروز ہفتہ صبح 10 بجے امام بارگاہ کاظمیہ میں منعقد ہوگا۔ خصوصی دعا و خطاب آغا مبارک علی موسوی کریں گے۔ دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ آج صبح 7بجے صحافی بھائیوں کے ہمراہ شہباز شریف پارک میں واک کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں بلدیہ آفس سے جلوس نکالا گیا جس کی قیادت ایم پی اے حاجی عمران ظفر ، ٹی ایم او خرم محمود ، چیئرمین محمد آصف ، صدر مرکز ی انجمن تاجران جاوید بٹ ، سماجی کارکن خادم علی خادم ، جواد جعفری و دیگر نے کی ۔ جلوس کے شرکاء نے ٹی ایم اے آفس سے سرکلر روڈ پر مارچ کیا اور درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے رہے ۔ مرکزی انجمن تاجران کے ممبران نے جلوس کے شرکاء کا جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں جلوس کے انعقاد پر ٹی ایم اے گجرات کے افسران و ملازمین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوںنے کہا کہ آقا ۖ کی ولادت عالمین کیلئے خوشیوں اور رحمتوں کا باعث ہے ٹی ایم اے کی طرف سے ہر سال باقاعدگی سے میلاد جلوس کا انعقاد قابل تقلید روایت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ۖ اتحاد بین المسلمین کا بہترین ذریعہ ہے خوشی کا یہ موقع تمام عالم اسلام کو فروعی اختلافات سے بالا تر ہو کر اتحاد و اتفاق کا درس دیتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر محمد امین الحسنات نے کہا ہے کہ اسوۂ حسنہ کے لازوال اصول معاشرہ کی تشکیل نو کے لیے راہ نما حیثیت رکھتے ہیں۔ حضور اکرمۖ نے اپنے قول و فعل کے ذریعے ایک ایسا انسانی سماج تشکیل دیا جس میں اخوت، مساوات، برداشت اور توازن کا دور دورہ تھا۔ حضرت محمدۖ نے انسانیت کو دوبارہ امن و آشتی کے عہد زریں سے روشناس کروانے کے لیے بہترین خدمات سر انجام دیں۔ عہد حاضر کے پاکستانی معاشرہ کو اسوۂ حسنہ کے لازوال اصولوں سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اطہار انہوں نے جامعہ گجرات میں منعقدہ تیسری قومی سیرت کانفرنس”پاکستانی سماج کی تشکیل جدید: سیرت طیبہ کی روشنی میں” کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس کی صدارت کا فریضہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے سر انجام دیا جبکہ مہمانان اعزازی میں معروف ماہرین سیرت اور بین الاقوامی شہرت کے حامل سکالرز ڈاکٹر محمد خالد مسعود، ڈاکٹر ضیاء الحق، ڈاکٹر خالد ظہیر اور خورشید احمد ندیم شامل تھے ۔ ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔ سیرت کانفرنس میں مختلف شعبہ جات کے اساتذہ و طلبہ ، ڈین ، ڈائریکٹروں اور انتظامیہ کے سینئر اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے صدارتی کلمات میں کہا کہ پاکستانی معاشرہ کی تشکیل جدید کے لیے ہمیں سیرت طیبہۖ کے اطلاقی پہلوؤں پر غور و فکر کرتے ہوئے ان راہنما اصولوں کو اجتماعی سطح پر اپنانے کی ضرورت ہے جن پر عمل پیرا ہو کر پیغمبر ۖ نے سماجی و معاشرتی سطح پر انقلاب برپا کر دیا تھا۔ حسن کردار اور حسن اخلاق کسی بھی معاشرہ کا روشن پہلو ہیں۔ پاکستان کی نوجوان نسل کی بہتر تربیت ہماری سماجی فلاح کا شاخسانہ بنے گی۔ ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ اسوۂ حسنہ جامعات کا پہلو لیے ہوئے ہم سب کے لیے ایک عملی نمونہ ہے ۔ سیرت طیبہ کے مختلف پہلو ہر دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان کو سماجی انصاف، قانون کی حکمرانی اور طبقاتی مساوات کے اصولوں پر قائم کیا گیا تھا ۔ سیرت طیبہ ہمیں احترام آدمیت کا سبق دیتی ہے ۔ ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا کہ اسلام جدید خطور پر استوار ایسا دین ہے جو اپنی حرکی قوت کے بل بوتہ پر معاشرتی فلاح و بہبود کا ذمہ اٹھاتا ہے۔ آج پاکستان عبوری دور سے گذر رہا ہے ۔ نوجوانوں کی بہترین ذہنی تربیت پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے ۔ رسول اکرمۖ نے ایک کثیر الجہتی معاشرہ میں اتحاد و اتفاق کا بیج بو کر اسے ایک مثالی معاشرہ بنایا۔ ڈاکٹر خالد ظہیر نے کہا کہ ہمارا معاشرہ اس وقت انتشار فکر اور ابہام کا شکار ہے ۔ مسلم معاشرہ میں کئی قسم کے تضادات پائے جاتے ہیں۔ معاشرہ میں مکالمہ کا فروغ اور دین کی واضح تشریح کے سلسلہ میں سیرت طیبہ عہد حاضر میں ایک متبادل بیانیہ کا درجہ رکھتی ہے ۔ اسلام میں فرقہ بندی اور شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خورشید احمد ندیم نے کہا کہ رسول اکرمۖ سے دلی محبت ایک مسلمان کا قیمتی اثاثہ ہے۔ ختم نبوت کا عقیدہ تہذیبی اور سماجی پہلوؤں کا حامل ہے ۔ دور جدید کا سماج ارتقاء کی کئی منازل سے گذرتے ہوئے کثیر الجہت بن چکا ہے ۔ حضور اکرمۖ نے مساوات کے ذریعے ایک معتدل معاشرہ تشکیل دیا ۔ اسلام آزادی رائے کا حق دیتے ہوئے دوسرے مذاہب کی عزت و تکریم کا درس دیتا ہے ۔
…………………
گجرات (جی پی آئی) صدر پاکستان سائیکالوجیکل ایسوسی ایشن اور ممتاز استاد ڈاکٹر جہانزیب خاں نے کہا ہے کہ سماجی اقدار کی تشکیل میں نفسیاتی عوامل اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ سماج کی مختلف سطحوں پر عدم مساوات اور بدعنوانی عوام میں نفسیاتی الجھنیں پیدا کرتے ہیں۔ پاکستان کے موجودہ حالات ہماری عوامی نفسیات پر گہرا اثر چھوڑ رہے ہیں۔ ان حالات میں ماہرین نفسیات کا اولین فریضہ ہے کہ وہ اپنی اجتماعی کاوشوں کے ذریعے عوام کے نفسیاتی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے ان کا پائیدار حل پیش کریں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جامعہ گجرات کے شعبہ سائیکالوجی کے زیر اہتمام پہلی قومی کانفرنس ”سماج میں نفسیات کے اطلاق کو در پیش مسائل اور رجحانات”کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وائس چانسلر جامعہ گجرات ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ جامعات اصلاً علمی تحقیق کے ایسے ادارے ہیں جو سماجی بہتری کے لیے مختلف مقامی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے ان کا حل تلاش کرتے ہیں۔ تحقیق کے حقیقی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں بین الشعبہ جاتی سطح پر علمی تحقیق کے لیے ٹیمیں بنانے کی ضرورت ہے جہاں مختلف علوم کے ماہرین مشترکہ تحقیق کے ذریعے ملکی مسائل کا حل پیش کریں۔ نفسیات ایک ایسا علم ہے کہ جس کا تعلق زندگی کے تقریباً ہر شعبہ سے ہے ۔ مجھے امید ہے کہ جامعہ گجرات میں نفسیاتی عوامل بارے قومی کانفرنس کی سفارشات بارآو ر ہونگی۔ پروفیسر ڈاکٹر فرح ملک نے کہا نفسیاتی مسائل کئی جسمانی بیماریوں کو جنم دیتے ہیں۔ ذہنی طور پرپر سکون افراد معاشرہ کی بہترین خدمات سر انجام دے سکتے ہیں۔ عوام کی نفسیاتی الجھنوں کے اسباب تلاش کرنے اور ان کا حل نکالنے کے لیے ادارہ جاتی کوششیں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ ڈین سوشل سائنسزڈاکٹر فوزیہ مقصودنے نفسیات جیسے اہم موضوع پر اس کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سماج کی بیداری میں انسانی کوششیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ہمارے معاشرہ میں کئی تضادات پائے جاتے ہیں۔ ان تضادات کے خاتمہ کے لیے علمی اداروں سے وابستہ افراد اپنا صحیح کردار ادا کرتے ہوئے اعلیٰ خدمات سر انجام دے سکتے ہیں۔ صدر شعبہ ڈاکٹر نورینہ کوثر نے اظہار تشکر میں کہا کہ جامعہ گجرات کا شعبہ نفسیات ایک متحرک شعبہ ہے ۔ نفسیات کے اطلاق بارے اس دو روزہ قومی کانفرنس کا اولیں مقصد پاکستان بھر سے نفسیات سے وابستہ ماہرین کو اکٹھا کرتے ہوئے پاکستانی سماج کی تشکیل نو بارے ان کی تحقیق و رائے سے کارآمد فائدہ اٹھانا ہے ۔ جامعہ گجرات میں منعقدہ یہ قومی کانفرنس دو دن جاری رہے گی ۔ کانفرنس کے حوالہ سے مختلف موضوعات بارے چار ورکشاپوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں نفسیات کے سماجی اطلاق کے موضوع پر مباحثوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے ۔ کانفرنس میں ملک بھر کی جامعات اور اداروں سے ممتاز ماہرین شرکت کر رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر سکولز سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب 10دسمبر بروز ہفتہ صبح دس بجے شہباز شریف پارک میں منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ہونگے ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے بتایا کہ 24نومبر سے شروع ہونے والے انٹر سکولز سپورٹس فیسٹیول میں 80سے زائد سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے 5ہزار طلباء و طالبات نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا انہوں نے بتایا کہ اختتامی تقریب کے موقع پر فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں کو ٹرافیوں ، شیلڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات کے زیر اہتمام عید میلاد النبیۖ کا جلوس نکالا گیا جسکی قیادت ٹی ایم او چوہدری خر م محمو دترہنگی ، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، ایم پی اے حاجی عمران ظفر، جاوید بٹ نے کی جبکہ سیٹھ ارشد صراف، سیٹھ علی عابد، سیٹھ علی اصغر،چیئرمین آصف رضا،حاجی عدنان مکی، علامہ قاری اظہر عطاری ،فراست حسین ڈار صد ر ایمپلائز یونین ، جنرل سیکرٹری شاہد مرزا، ٹی او فنانس افضل بٹ، مستنصر چیمہ ایس ڈی او اکرام شاہ، مرزا عبد الرئوف، چوہدری احسان اللہ انچارج ایدھی سینٹر، سماجی کارکن خادم علی خادم، سید الطاف کاظمی، سید جواد جعفری ،محمد انور شیخ ،حاجی عثمان طیب ، اعجاز شاکر(آج نیوز)، مہر اسلم عرف مٹھو ، مشاق بٹ، احسان بٹ (انچارج ایدھی سنٹر)، حافظ محمدایوب صراف، خادم حسین سلیمی ، حاجی قاری وقاص احمد عطاری، سیٹھ ظہیر عباس صراف او ریگولیشن محمد فیاض، ڈاکٹر محمد نعیم ، ٹھیکیدار حاجی محمد سرور کھٹانہ، عنصر کھٹانہ،ٹھیکیدار ندیم قادر، عرفان گورائیہ، محمد عارف ،مرزا افضل سمیت دیگر ٹی ایم اے کی برانچوں کے سربراہان ، افسران اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی میں دعوت اسلامی کی طرف سے بھی ایک قافلے نے بھر پور شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی کی پریس ریلیز کے مطابق بسلسلہ جشن کھاریاں تحصیل کھاریاں میں آل پاکستان نیزہ بازی کا مقابلہ شروع جو کہ مورخہ 09،10اور 11دسمبر 2016تک بمقام نونانوالی ڈنگہ روڈ تحصیل کھاریاں میں شروع ہورہا ہے۔مورخہ 09-12-2016کو بوقت 09:30بجے صبح مقابلہ آل پاکستان نیزہ بازی کا افتتاح ہوگا۔ جس کے مہمان خصوصی چوہدری محمد اشرف دیونہ MPAاور میاں طارق محمود MPAآف ڈنگہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) تھا نہ ر حما نیہ کے علا قہ عا د وال میں نا معلو م چو ر گھر سے نقد ی ،ز یو رات او ر قیمتی سا ما ن لیکر فر ار ہو گئے ، تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ ر حما نیہ کے علاقہ عا دوال کے ر ہا ئشی ذولفقار احمد بیگ کے گھر سے نا معلو م افر اد تا لے تو ڑ کر سا ڑھے 10تو لے ز یو ر،9لا کھ 70ہز ار اور کپڑ ے اور علا وہ از 32بو ر گن کا لا ئسنس،2عد د مو ٹر سا ئیکل کے کا غذ ات لیکر فر ار ہو گئے ، مو قع کی اطلا ع ملتے ہی SHOتھا نہ ر حما نیہ اپنی نفر ی کے ہمر اہ جا ئے و قو عہ پر پہنچے اور جا ئز ہ لیا ،چو ر ی کے واقعہ کے بعد ذولفقار احمد بیگ نے اپنی مد عیت میں مقد مہ در ج کیلئے در خو است دے دی لیکن تا حا ل پو لیس نے مقد مہ در ج نہیں کیا ، مد عی ذولفقاراحمد بیگ نے DPOگجرات سے انصا ف کا مطا لبہ کیا اور کہا کہ ہما ر ی ز ند گی کی جمع پو نچی چو ر لیکر فر ار ہو گئے DPOسہیل ظفر ہما ر ی چو ر ی کے و اقعہ کا نو ٹس لیں اور ملو ث ملز ما ن کو فو ر ی طو ر پر گر فتا ر کیا جا ئے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ینگ میلا د کمیٹی خو ا جگا ن روڈ کے زیر اہتما م جشن عید میلا د النبی ۖ کے سلسلہ میں محفل میلا د مصطفی آ ج بعد از نما ز عشا ء جا مع مسجد عبد الستا ر حسن پو ر ہ میں منعقد ہو گی ، محفل میلا د میں معر وف نعت خو ا ں ہد یہ عقید ت پیش کر یں گئے جبکہ معر وف عا لم دین علا مہ مو لا نا غلا م بشیر نقشبند ی خصو صی خطا ب کر یں گئے ،ینگ میلا د کمیٹی کے زیر اہتما م سا بقہ سا لو ں کی طر ح امسا ل بھی خو اجگا ن روڈ پر تما م عما رات کو دولہن کی طر ح سجا دیا گیا ہے ، محفل کے انتظا ما ت کی نگر انی صدر ینگ میلا د کمیٹی سیٹھ نو ید کپو ر و ممبر ان کر یں گئے جبکہ روحیل عظمت بٹ خصو صی شر کت کر یں گئے ،
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتا ز سیا سی وسما جی شخصیت صدر انجمن تا جر ان کٹڑ ہ با زار مر زا الیا س جر ال اور عد یل الیا س جر ال آ ف ر اچپو ت ٹر یڈر ز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیا دت نے گجرات میو نسپل کیلئے حا جی نا صر محمو د کو میئر اور حا جی آصف ر ضا کو ڈپٹی میئر نا مز د کر کے بہتر ین فیصلہ کیا ہے ،انہو ں نے کہا کہ حا جی نا صر محمو د اور حا جی آصف ر ضا دونو ں عو امی خا دم ہیں ،ان کے آنے سے عو ام کے مسا ئل حل ہو گئے اور گجرات کا ما ڈل سٹی بنا ئے گئے ، مر زا الیا س جر ال کا کہنا تھا ہم مسلم لیگ ن کی قیا د ت کے بے حد مشکو ر ہیں جنہو ں نے گجرات کی عو ام کیلئے اچھے شخصیا ت کو نا مز د کیا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت الحاج چوہدری اصغر علی بہبلی کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد النبیۖ آج بعد از نماز جمعہ جامع مسجد نور اصغر کالونی میں ہوگی۔ ممتاز علمائے کرام اور نعت خواں عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے جبکہ معززین کی کثیر تعداد بھی شرکت کرے گی۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) ربیع الاوّل شریف میں زیادہ سے زیادہ درود و سلام کی محافل کا اہتمام کیا جائے اور خود بھی ورد کیا جائے یہی وہ مہینہ ہے جس کے صدقے کائنات ملی۔ عیدیں ملیں اور انسانیت کو عزت و تکریم بھی ملی تمام امت مسلمہ کو عیدمیلاد النبیۖ مبارک ہو ان خیالات کا اظہار صدرPTI یوتھ ونگ تحصیل کھاریاں چوہدری وسیم جاوید کونسلر بیگہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر محسن انسانیت رحمت اللعالمینۖ کی ولادت نہ ہوئی تو آج کوئی بھی انسان نہ ہوتا اور کوئی بھی کلمہ گو باقی نہ رہتا اللہ تعالیٰ نے انسان کو بے انتہا نعمتیں عطاء کریں مگر احسان نہیں جتایا جبکہ ولادت مصطفیۖ پر اللہ تعالیٰ نے احسان عظیم کی بات کی ہے ہم عاشق رسولۖ ہونے کا عملی مظاہرہ کریں اور پوری دنیا میں یہ پیغام دیں کہ امت مسلمہ متحد ہے اور عید میلاد النبیۖ کو شایان شان طریقہ سے مناتی ہے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) نوجوان راہنما مسلم لیگ(ن) یوسی بدر ٹھیکریاں فاروق تھپلہ اور کونسلر شہزاد اعظم بھٹی نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ سابقہ قومی اور بلدیاتی الیکشن کی طرح ضلع گجرات کی چیئرمینی کا الیکشن بھی کوٹلہ برادران واضح اکثریت سے جیتیں گے چوہدری محمد علی تنویر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ہم قائدین کو بہترین اور عوامی امنگوں کی ترجمانی کے مطابق انتخاب پر خراج تحسین جبکہ کوٹلہ برادران کو ٹکٹ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ہم اپنی استطاعت کے مطابق ان کی کامیابی کے لئے محنت اور کوششیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ22دسمبر چوہدری محمد علی تنویر کی کامیابی کا دن ثابت ہوگا اور اس دن کا سورج ان کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا انشاء اللہ چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ ہی ضلع گجرات کے چیئرمین منتخب ہوں گے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) ممتاز سیاسی شخصیت راجہ عابد حسین ملاگر سابق ناظم اور چوہدری صفدر حسین سینتھل سابق امیدوار وائس چیئرمین یوسی ملکہ کے ساتھ کونسلر چوہدری احمد شیراز منگلیہ، کونسلر چوہدری ذوالفقار سینتھل، کونسلر چوہدری صفدر حسین ہیرا گڑھ، مسز راجہ خالد لیڈی کونسلر، چوہدری حاکم علی چیمہ پلاہوڑی سابق امیدوار کونسلر، راجہ مظہر حسین حسام سابق امیدوار کونسلر،راجہ امجد حسام سابق کونسلر نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے ہم ان کی کامیابی کے لئے جہاں دعا گو ہیں وہاں بھرپور کوششیں بھی کریں گے مسلم لیگ(ن) کی جانب سے ضلعی چیئرمینی کا ٹکٹ ملنے پر مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ کامیاب ہو کر حلقہ این اے107کی طرح پورے ضلع گجرات کو تعمیر و ترقی امن و امان کے حوالہ سے پنجاب بھر میں نمایاں بنائیں گے اور اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ یہ تحصیل کھاریاں کا اعزاز ہے کہ ضلع گجرات کی چیئرمینی ملی انشاء اللہ کوٹلہ برادران کامیابی سے ہمکنار ہو کر تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کا مشن آگے بڑھائیں گے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) ڈاکٹر سجاد احمد برادران کے زیراہتمام سالانہ محفل میلادۖ کا انعقاد کیا گیا ممتاز نعت خوانوں اور علماء کرام نے حاضری پیش کی معززین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض علامہ قاضی مشتاق حسین چشتی نے سرانجام دیئے اس موقع پر مولانا اختر علی جلالی، مولانا اصغر توحیدی، مولانا فیض احمد چشتی، مولانا لہراسب علی، مدثر قادری لالہ موسیٰ اور دیگرنے عقیدت کے پھول نچھاور کئے جبکہ علاقہ کے معروف نعت خواں محمد یوسف رضوی ڈگہ نے خصوصی نعت شریف پیش کی اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا نمایاں شرکت کرنے والے معززین میں چوہدری الطاف احمد بہبلی، راجہ جاوید اختر(ریڈر) ، ڈاکٹر دلبر حسین، مہدی بھٹی بیگہ، سرفراز صراف، چوہدری محمد اشرف ٹھیکیدار، سید سجاد حسین شاہ، میجر ظفر، حاجی محمد صفدر، ابرار علی، عادل حسین دلبر، اکرام الحق، نثار احمد، افتخار علی ،ابرار علی گلو، حاجی مشتاق بابا چونے والا، چوہدری کبیر کھٹانہ، امیر احمد سونی، رئیس احمد، چوہدری عاصم بشیر ککی، میاں اعجاز حسین، حاجی سرور سیل والا، راجہ عمر جاوید ایڈووکیٹ، چوہدری نذیر احمد، سینئر صحافی اعجاز مرزا، سینئر صحافی جبار ساگر، صحافی سید تنویر نقوی ،ملک طاہر الطاف، مرید حسین جعفری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) ممتاز شخصیات کا ڈیرہ کوٹلہ پہنچ کر چوہدری محمد علی تنویر کو مبارکباد دی۔ چوہدری عابد رضا کوٹلہ ایم این اے اور چوہدری آصف رضا نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ مبارکباد دینے والوں میں سیٹھ ناصر ایوب رڑیالہ کونسلر، ڈاکٹر خالد محمود بٹ رڑیالہ، ملک اشفاق ڈوگہ چیئرمین، حاجی راجہ فضل الرحمن مکوال وائس چیئرمین، ملک اکرم ڈھل، ٹھیکیدار زاہد سہنہ، باوا گوگا نوتھیہ، لالہ افضل چڑیاولہ اور دیگر شامل تھے اس موقع پر چوہدری محمد علی تنویر نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگوں کی دعائوں اور مکمل تعاون سے انشاء اللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) بسلسلہ جشن کھاریاں تحصیل کھاریاں میں آل پاکستان نیزہ بازی کا مقابلہ شروع جو کہ مورخہ 09،10اور 11دسمبر 2016تک بمقام نونانوالی ڈنگہ روڈ تحصیل کھاریاں میں شروع ہورہا ہے۔مورخہ 09-12-2016کو بوقت 09:30بجے صبح مقابلہ آل پاکستان نیزہ بازی کا افتتاح ہوگا۔ جس کے مہمان خصوصی چوہدری محمد اشرف دیونہ MPAاور میاں طارق محمود MPAآف ڈنگہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) چوہدری تنویر کوٹلہ کو ضلع گجرات کی چیئرمینی کا ٹکٹ ملنا علاقہ بلکہ ضلع بھر کے لئے اعزاز ہے انشاء اللہ یہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ہم جہاں ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں وہاں پر بھرپور کوشش بھی کریں گے ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ(ن) چوہدری غلام فرید کھٹانہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ M.N.A چوہدری عابد رضا اور MPA چوہدری شبیر احمد کی خدمات کے اعتراف میں قائدین نے یہ اعتماد کیا ہے انشاء اللہ قائدین کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ضلع گجرات میں چوہدری تنویر احمد واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)مظلوم کی دادرسی کرنا،غریب آدمی کواسکی دہلیز پرانصاف فراہم کرنااولین ترجیح اورکسی مظلوم پرظلم نہیںہونے دینگے۔باراوربینچ ساتھ ہوںتوخواہ کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہیںہوسکتی۔ان خیالات کا اظہاروکلاء چیمبرزکاسنگ بنیاداورتبدیل ونئے تعینات ہونے والے ججزکے اعزازمیںدئے گئے ظہرانہ کے موقع پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبد الناصرنے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرعلی عمران،افتخارحسین چیمہ،صداعجاز احمدپرویا،سیکرٹری جنرل جمشید سلطان گھمن،سیدانجم رضا،وسیم حسین چٹھہ،شفاقت علی،قاری تنویرودیگرخطاب کررہے ہیں۔تقریب میںاسسٹنٹ کمشنر محمدانوربریار،ججز عبد الرحیم،انجم رضا،محموداعظم،انعام الٰہی،جمیل بھٹی،ساجدہ ثمرین،حبیب اللہ،ملک عظمت اللہ سمیت کثیرتعدادمیںوکلاء نے شرکت کی۔صدر باراعجازاحمدپرویااورجنرل سیکرٹری جمشید سلطان گھمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے سنیئروکلاء سے جونیئرکی عزت کرنے اورانہیںسے عزت کروانا سیکھا ہے۔انہوںنے بتا یا کہ بجلی کے پول اورسیوریج کے مسائل کاسامناہے ۔ایڈیشنل جج عبد الناصر نے کہا کہ ایک مثالی بار ہے جہاںسے جانے والاہمیشہ اچھے الفاظ کواس بار کویاد رکھتا ہے۔جونیئروکلاء سے کہا کہ کہ سنیئرسے سیکھ کرآگے بڑھنا ہے اوربار کوچلا نا ہے۔بعدازاںدسٹرکٹ سیشن جج نے وکلاء چیمبرکاسنگ بنیاد رکھااورکہا کہ وکلاء کودرپیش مسائل حل کرنے میںکوئی کسراٹھا نہیںرکھوںگا۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)شہر کے لئے میاںبرادران نے ایک شریف النفس اورعوامی نمائندے کوچیئرمین شپ کاٹکٹ دیکردل جیت لئے ہیںاورامیدکرتے ہیںچیئرمین امیدوارمیونسپل کمیٹی وزیرآبادبابو محمدشعیب عوامی توقعات پر اورمسلم لیگ (ن)کے اعتماد کوٹھیس نہیںپہنچائینگے۔ان خیالات کا اظہارایم پی اے شوکت منظورچیمہ نے بابو محمدشعیب ادریس کی رہائشگاہ پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرکونسلرزخواجہ محمدشعیب،محمدشفیق بلا،اکبر اعظم مغل،ماسٹر شبیر چوہان،ناصر یوسف،عدنان گجر،فرحان پپوملک،سیٹھ ندیم،قدرت اللہ زرگراورکثیر تعدادمیںشہری بھی موجودتھے۔بعدازاںجلوس کی شکل میںامیدوار چیئرمین بابو محمدشعیب ادریس کومین بازار،غلہ منڈی ودیگرعلا قوںمیںلے جایا گیا جہاںپر شہریوںنے منوںپھولوںکی پتیاں نچھاوراورمٹھائی تقسیم کی۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)نبی دوجہاں ورحمت العالمین کی دنیامیں تشریف آوری اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑا احسان ہے،نبی کریم ۖ کے دنیا میںآنے نے سے جہالت کے اندھیرے دور ہوگئے،حضورنبی کریم ۖ نے انسانیت کوحقیقی دستور حیات دیا۔سیرت النبی ۖ اپنا کرہم معاشرے میںمحبت وامن کے چراغ روشن کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارمعروف معالج ڈاکٹر محمدرفیق فضل نے ماہ ربیع الاول کی آمد کے سلسلہ میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایل ایچ وی شازیہ سپرائ،عاطف،کامران ،ثانیہ ودیگر بھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ حقیقی میلاد کی خوشی اسے ہی حاصل ہوگی جوعبادت گزارہوگا۔محبت رسول ۖ کاتقاضا ہے کہ سنت رسول ۖ پر عمل کیا جائے۔

وزیرآباد(نا مہ نگار)مولاناظفر علی خان ٹرسٹ کے زیراہتمام بابائے صھافت کے نام سے منسوب گورنمنٹ مولاناظفر علی خا ن پوسٹ گریجوایٹ کالج وزیرآبادمیںیوم ظفر پرمولاناکی زندگی پردستاویزی فلم دکھائی گئی۔جسے اساتذہ،طلبائ،شہریوں کی بڑی تعدادنے دیکھااورمولاناظفر علی خان ٹرسٹ کی د ستاویزی فلم کوانڈیامیںمولاناکی زندگی پر بنائی گئی فلم سے زیادہ معلوماتی اورحقیقت کے قریب ترقراردیا۔فلم میںڈاکٹرمبشرحسن،ڈاکٹررفیق احمد،راجہ سعود علی خاں،ڈاکٹرخالد محمود،راجہ اسد علی خاں کے مولاناکے لئے تاثرات سے طالب علم کوکافی راہنمائی حاصل ہوئی۔ صدرتقریب پرنسپل پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی نے اپنے تاثرات میںکہا کہ فلم کی عکاسی اورمعلومات سے نوجوان نسل کواپنے اکابرین بارے سیرحاصل معلومات حاصل ہونگی۔(
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)گلیمرکی دنیا کوچھوڑکرسرورکائنات ۖ کے دین کی تبلیغ واشاعت کواپنی زندگی کامقصدحیات بناناجنید جمشید کی زندگی کامشن بن چکا تھاانہوںنے جوبھی کام کیافن وثقافت کی دنیاکوچھوڑکر2004سے 2016تک دس مرتبہ حرمین شریفین کی حاضری ان کا مقدربنی انہوںنے سینکڑوںنوجوانوںکوزندگی کامقصدحیات سے آگا ہ کیا اورصراط مستقیم پرچل کرکامیاب ہونے کادرس دیا۔ان خیالات کا اظہارایجوکیشن کمیٹی وزیرآبادکے کرنل (ر)وقار انورشیخ،حافظ منیراحمداورڈاکٹرسیدرضا سلطان جنیدجمشید کی شہادت پرتعزیتی کلمات اداکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ جنیدجمشید ملک کااثاثہ تھے انہوںنے دل دل جاں جاں پاکستان نغمہ گاکروطن سے محبت کی ایک داستان رقم کی ان کایہ گایانغمہ وطن کابچہ بچہ گانے پرمجبورہوازندگی کی پہلی اورآخری نعت دل کی اتھاء گہرائیوںسے پڑھ کرآقا دوجہاںۖ کے حضورامرہوگئے۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)جماعت اسلا می یوتھ ونگ وزیرآبادزون کے صدرزمان حیدرچیمہ نے کہا ہے کہ9دسمبر بروزجمعتہ المبارک امیرجماعت اسلا می پاکستان سراج الحق،صوبائی امیرمیاںمقصوداحمد وزیرآبادکادورہ شام 4بجے بائی پاس سے جماعت اسلا می یوتھ ونگ کی شان مصطفیۖ ریلی کی قیادت کرینگے اور 6بجے شام گل میرج ہال میںسیرت النبی ۖ کانفرنس سے خطاب کرینگے۔وہ سوہدرہ،ڈھونیکی،الہ آباد،نظام آباد میںاجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔اس سلسلہ میںکمیٹیاںتشکیل دیکرکام کاآغازہوچکا ہے۔ کانفرنس میںمردوںکے علاوہ خواتین بھی بڑی تعدادمیںشرکت کرینگی۔یونین کونسل اوروارڈزکی سطح پرسیرت النبیۖ کانفرنسزاورمحفل نعت کے پروگرامزمنعقدکئے جائینگے۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ایم این اے جسٹس(ر)افتخارچیمہ کے بھانجے ڈی سی او چترال سامہ احمدوڑائچ ایک فرض شناس اورایماندارآفیسرتھے۔انہوںنے سروس کے دوران جہاںبھی وقت گزارااپنی ان منٹ یادیں چھوڑ گئے۔انکی شہادت حقیقتاً اہل خاندان کے لئے ایک بڑے حادثہ سے کم نہیںمگرجانے کاوقت مقرر نہیں۔ان خیالات کا اظہارصدانجمن تحفظ حقوق عوام افتخاراحمدبٹ،محمداعجاز پارس والے،الحاج ارشد محمودسلیمی،وقار انورشیخ،مہرطاہر جاوید مٹھو،ڈاکتر سیدرضا سلطان،خواجہ محمدجمیل،میرماجد علی سالار،میرایاز عامر،شیخ محمدبلال،شیخ محمدآصف،حاجی ظفر اقبال،مرزاشفیق الرحمان نے چیئرمین ٹیوٹاذوالفقار احمدچیمہ،سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرنثاراحمدچیمہ اورجسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ سے دلی اظہارتعزیت کیااورسامہ احمدوڑائچ انکی اہلیہ اوربیٹی کے لئے بلندی درجات اورپسماندگان کے لئے صبر وجمیل کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) پیر سید مصطفی اشرف رضوی کو جمعیت علما پاکستان نیازی کی سپریم کونسل کا چیرمین اور علامہ عمر حیات کو مرکزی نائب صدر مقرر کردیا گیا ۔جبکہ میاں عاصم بشیر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور اطہر فرید چشتی چیرمین شعبہ و یلفیر مقرر کردیا گیا۔ ان تقریوں کا فیصلہ جے یو پی نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصو م حسین نقوی کی زیر صدارت مرکزی مجلس عاملہ اور شوریٰ کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں پیر مصطفی اشرف رضوی، پیر اختر رسول قادری، ڈاکٹر امجد حسین چشتی،پیر عثمان نوری، عقیل حیدر نقوی، چودھری جواد اکرام اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔اجلاس سے خطاب میں پیر معصو م نقوی نے کہا کہ جے یو پی کی یونین کونسل سطح تک تنظیم سا زی کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی پر سب کا اتفاق ہے ، تو سرمایہ دار،صنعتکار، جاگیر دار اور وڈیرے پارلیمنٹ پر قابض کیوں ہیں۔ یہ اکابرین اہل سنت کے سوچنے کی بات ہے، جس طرف جے یو پی نیازی متوجہ کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 48۔افراد کے لقمہ اجل بننے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ موت برحق ہے، اور انسان کواپنے اعمال کی طرف توجہ دینی چاہیے کہ دنیا میں ہم چند دن کے مہمان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ائر لائن کی بہتری کی طرف بھی حکمرانوں کو توجہ دینی چاہیے۔ تاکہ حادثات کو کم کیا جاسکے۔ ایسے حادثات متعدد بار پہلے بھی ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیالکوٹ (جی پی آئی) آمد رسول ۖ سے کائنات میں بہار آ گئی ۔ہر قدم پر لڑنے والے بھائی چارے کے مقدس رشتے میں بندھ گئے ۔رسول کریم ۖ رحمة اللعالمین بن کر اس دنیا میں ظہور پذیر ہوئے کہ ہر قوم ،قبیلہ ،طبقہ اور مخلوق اُن کی رحمت سے مستفیض ہوئی ۔ملک پاکستان کا قیام بھی محافل میلاد منانے والوں کی بدولت ہوا ۔نبی کریم ۖ پیغمبر امن بن کر دنیا میں جلوہ گر ہوئے اورامن کے نہ بجھنے والے چراغ روشن ہو گئے ۔ان خیالات کا اظہارمرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے مراکیوال میں جشن میلاد مصطفےٰ ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار مدینہ ۖ کی ولادت تمام جہانوں کے لئے قومی ،ملی، فکری، تجدیدی، روحانی اور اخلاقی اصلاح کا باعث بنی ۔آج ملت کا انتشار اقوام عالم کے سامنے شرمندگی کا باعث ہے ۔ملت اسلامیہ جشن میلاد النبی ۖ کے موقعہ پر ملت واحدہ کا ثبوت دیتے ہوئے فروغِ عشق رسول ۖ کا فریضہ سر انجام دے ۔محفل میلاد مصطفےٰ ۖ سجانا سنت الہٰیہ ہے ۔عالم ارواح سے لے کر آمد مصطفےٰ ۖ تک تمام انبیاء کرام علیہم السلام ولادت رسول ۖ کے ترانے پڑھتے رہے ۔محفل میلاد محبت رسول ۖ کا اظہار اور نعمت عظمیٰ بصورت مصطفےٰ ۖ ملنے پر اظہار شکر خداوندی ہے ۔رسول اعظم ۖ کی ولادت سے کائنات میں نور توحید چمکا ۔گمراہی نے ڈیرے اٹھا لئے ۔ہدایت کے نہ بجھنے والے چراغ روشن ہوئے ۔اختلافات مٹ گئے ۔محبتیں تقسیم ہونے لگیں ۔ دہشت گردی کا خاتمہ ہوا اور پیغمبر امن ۖ نے عالمی امن کے لئے لافانی دستور عطا فرمایا ۔اس موقعہ پر صدر مرکزی میلاد کمیٹی مراکیوال چوہدری محمد اکرم،ڈاکٹر پیر زبیر ظہیر ،محمد عثمان اعوان ،فرخ اسلم قادری، علامہ محمد لقمان اویسی ،محمد عاصم بشیر اویسی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا۔
۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے عید میلادالنبی ۖ کی مناسبت سے12تا17 ربیع الاول ملک بھر میں ”ہفتہ وحدت و اخوت” منانے کا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ہے اورکہا ہے کہ حکم قرآنی اور سیرت معصومین کا تقاضا ہے کہ امت محمدی ۖ کی وحدت اور اتحاد کے لئے کام کیا جائے ۔کارکن عیدمیلادالنبی کے مشترکہ پروگرامز اور اجتماعات منعقد کریں ۔سینکڑوں مشترکات کو بنیاد بناکر معمولی اختلافی مسائل کو پس پشت ڈال کر ملت اسلامیہ کی وحدت کا عملی مظاہرہ کریں۔ ہفتہ وحدت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں قائد ملت جعفریہ نے پیغمبر گرامی ۖ کی سیرت سے درس لیتے ہوئے باہمی اختلافات اور فروعی و جزوی مسائل کے حل کے لئے امن’ محبت’ رواداری’ تحمل اور برداشت کا راستہ اختیار کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ میں شیعہ سنی کی تفریق اور مسلکی اختلافات کے خاتمے’ امن و آشتی کے فروغ کا راستہ اپنا کر ہم خالق کائنات اور منجی بشریت’ رحمت اللعالمین ۖ کی وشنودی حاصل کرسکتے ہیں۔علامہ ساجد نقوی نے واضح کیا کہ خاتم المرسلین کی میلا د کا جشن منانے کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ امت مسلمہ بالخصوص اور عالم انسانیت بالعموم حضور اکرم کی سیرت’ سنت اور فرامین پر عمل کرے اور اپنی انفرادی’ اجتماعی’ روحانی’ دینی و دنیاوی مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے حضور اکرم ۖ کے اسوہ حسنہ کو نمونہ عمل قرار دے۔انہوں نے کہا کہ پیغمبر اکرم ۖ نے قرآن کریم’ اہل بیت ‘احادیث اور اسلامی تعلیمات کی شکل میں نظریہ اور اپنی سیرت عالیہ کی شکل میں عمل کا جو اثاثہ ہمارے لئے چھوڑا ہے اس پر صحیح معنوں میں عمل کرنا ہی ہمارے لئے باعث نجا ت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قرآنی تعلیمات اور اسلام کی عملی تعبیر کے لئے ہمیں سیرت رسول اکرم ۖ سے استفادہ کرنا ہوگا لیکن بدقسمتی سے امت مسلمہ عملی طور پر ان تعلیمات پر عمل پیرا نہیں ہے جس کی وجہ سے مسلسل مصائب و آلام میں مبتلا ہے۔قائد ملت جعفریہ نے عوام اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ہفتہ وحدت کے دوران تمام مسالک اور مکاتب فکر کے مابین وحدت و یگانگت ایجاد کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے مشترکہ پروگرامز اور اجتماعات منعقد کریں اور سینکڑوں مشترکات کو بنیاد بناکر معمولی اور جزوی نوعیت کے اختلافی مسائل کو پس پشت ڈال کر ملت اسلامیہ کی وحدت کا عملی مظاہرہ کریںاور انسانیت دشمن عناصر پر واضح کریں کہ وہ ان کے اتحاد و وحدت کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچاسکتے۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائینس اورآرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی جے سالک نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے جس میںمعروف عالم دین جنید جمشید اور انکی اہلیہ سمیت سینتالیس قیمتی جانوںکا ضیاع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ حادثہ پی آئی اے کی خستہ حالی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور حکومت کو اس طرف توجہ دینے کی فرست نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حادثے کے تمام ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔انہوں نے دعا کی ہے کہ خدا حادثے کا شکار ہونے والے ان تمام لوگوں کی فیمیلیز کو صبر عطا کرے اور ہمارے ملک کو اس طرح کے حادثات سے محفوظ رکھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے حویلیاں طیارے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی زبوں حالی او ر ناقص طیاروں کے استعمال کے ذ مہ داروں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک طرف پانامہ لیکس میں حکمرانوں کی عیاشیوں اور مالی بے قاعدگیوں کے چرچے ہیں تو دوسری طرف عوام پس رہے ہیں۔پی آئی اے کو عروج کی بلندیوں پر پہنچانے کے دعوے کہاں گئے۔چترال سے اسلام آباد جانے والے طیارے میں جاں بحق 48۔ افراد کی وفات پرسوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے تعزیتی بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پی آئی اے کو تباہ کرنے کا الزام موجودہ حکومت سابقہ حکومت کو دیتی رہی ہے اور اب تک دعوے کئے جاتے رہے ہیں کہ قومی ائر لائن کو ترقی دلائی جارہی ہے، مگر زمینی حقائق یہی ہیں کہ کچھ عرصے بعد ایسا کوئی حادثہ رونما ہوجاتا ہے۔ اسی طرح کی صورت حال نجی ائرلائنز کی ہے،ملتا ن ، اسلام آباد اور دیگر متعدد مقامات پرہونے والے حادثات ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مگر اس پر کوئی توجہ دی گئی ہے اور نہ ہی حکمرانوں کی ترجیحات بدلی ہیں۔جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکمرانوں کی ترجیح عوام نہیں، اقتدار کا تحفظ اور بچاو ہے۔ حکمرانوں کے ان رویوں سے عوام کو خاصی مایوسی ہوئی ہے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے مطالبہ کیا کہ انجینئرز نے طیارے کی مرمت کی سفارش کی گئی تھی تو کس نے چلانے کی اجازت دی،اس پر تحقیقات ہونی چاہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد (جی پی آئی) چترال طیارہ حادثہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کروائی جائے ۔قیمتی انسانی جانوں کا مقدمہ پی آئی اے کے متعلقہ افسران پر درج کیا جائے ۔معروف دینی سکالر جنید جمشید کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔وہ سچے عاشق رسولۖ تھے ۔اللہ کے دین کے لیئے ان کی زندگی وقف تھی ۔ وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی ایئر لائن کے تمام بڑے اور چھوٹے جہاز نئے خریدے جائیں اتنی قیمتی جانوں کا جو نقصان ہوا ہے اس کی ذمہ داری اب کس پر عائد ہو گی پی آئی اے کے علم میں یہ بات تھی کہ طیارے کا ایک انجن فیل ہے تو دوسرے انجن پر چترال سے اسلام آباد کا سفر کیوں کیا گیا اس کی فوری طور پر اعلیٰ سطح پر تحقیقات کروائی جائے اور اس میں غفلت کے مرتکب پی آئی اے کے افسران کو سزائے موت دی جائے ۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اپنی پریس ریلیز میں کہاکہ موت کا ایک دن مقرر ہے ہر شخص نے اس دنیا سے آخر اپنے خالق حقیقی کی طرف جانا ہے اورارشاد ربانی بھی ہے: کوئی شخص بھی اپنی موت سے ایک گھڑی آگے پیچھے نہ ہو سکے گا موت ناقابل تردید حقیقت ہے جنید جمشید کی ساری زندگی دعوت و تبلیغ میں گزری ہے ان کی یہ موت دین کے راستے میں آئی ہے خدا کے مقبول بندے ہنستے کھیلتے موت کا استقبال کرتے ہیں جنید جمشید کے چہرے پر بھی ہمیشہ مسکراہٹ رہی ہے پاکستان میں آئے روز حادثات ہو تے رہتے ہیں مگر اس کی ذمہ داری کوئی بھی ادارہ قبول کرنے کے لیئے تیار نہیں پی آئی اے قومی ایئر لائن ہے مگر اس کی مطلوبہ سہولتیں عوام کو میسر نہیں ہیں اور یہ قومی ادارہ خزانے پر بوجھ ہے چترال طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے تمام افراد کے لیئے جامعہ قاسمیہ میں دعائے مغفرت کروائی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) کراچی میں جنید جمشید کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے طیارہ حادثہ میں 47لوگوں کی شہادت پر دلی رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ جنید جمشید کے ساتھ انہوں نے کلین کراچی مہم میں مل کر کام کیا میںنے اس وقت انہیں بہت قریب سے دیکھا تھا وہ اہل کراچی کا درد رکھنے والا انسان تھا ،انہوں نے کہاکہ جنید جمشید نہ صرف ایک بہترین انسان بلکہ وہ ایک عظیم مذہبی اسکالر بھی تھے ہمیں ان کے ساتھ ان کی اہلیہ کی شہادت پر بھی دکھ ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ جنید جمشید کی مذہبی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،حلیم عادل شیخ نے طیارہ حادثہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ حادثات ایسے ہی نہیں ہوجاتے یقیناً اس کے پیچھے کسی نہ کسی غلطی کا عمل دخل ہوتا ہے مگر ہم یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ پی آئی اے یا سول ایوی ایشن کا چیک اینڈ بلینس کس قسم کا ہے،انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ اس حادثے کی مکمل تحقیقات کا ہونا بہت ضروری ہے تاکہ جو 48خاندان اس سانحے کی وجہ سے اجڑے ہیں ان کے دکھوں کا کچھ نہ کچھ مداوا ممکن ہوسکے ،انہوں نے کہاکہ اس سانحے سے میں خود بھی بہت غمزدہ ہو دل خون کے آنسو رورہاہے جبکہ اس خبر سے پوری قوم ہی افسردہ ہوچکی ہے ۔کیونکہ یہ ملکی تاریخ کا ایک المناک سانحہ ہے ملک میں اس قسم کے بہت سے سانحات کا ہونا معمول سا بن چکاہے مگر ہماری حکومتی مشینری کسی کام کی نہیں ہے ،اگر اس سانحے کے اصل ذمہ داروں کو کیفرکردار تک نہیں پہنچایا گیا تو اس قسم کے واقعات کو روکنا بہت مشکل ہوجائے گا،انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ غمزدہ خاندانوں کی بھرپورمالی مدد کا اعلان کرے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی) بھمبر میں جشن عید میلادالنبی ۖمذہبی عقیدت و احترام سے منانے کے لئے عاشقان مصطفیۖنے تیاریاں شرو کر دیں مساجد ،نجی عمارتوں اور بازاروں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ،12 ربیع الاول کو مرکزی جلوس جامع مسجد میلاد چوک سے نکالا جائے گا فضائیں درودوسلام سے گونج اٹھیں ،تفصیلات کے مطابق بھمبر اور گرد ونواح میں جشن عیدمیلادالنبیۖ پورے مذہبی جوش وخروش سے منانے کے لئے مختلف مذہبی تنظیموں ،مدارس اور عاشقان رسول نے بھرپور انداز میں تیاریاں شروع کر دیں اس سلسلہ میں مساجد ،مدارس ،کے علاوہ گلی محلوں میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ شاہراوں ،کاروباری مراکز میں،بازاروں اور گلی محلوں کو سجانے کے لئے میلادکمیٹیوں نے چندہ مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے بھمبر شہر سمیت گردونواح میں مساجد ،گھروں ،دوکانوں اور بازاروں کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے روشن کردیا گیا ہے مختلف مساجد مدارس میں میلاد کی محفلیں درود و سلام منعقد کی جا رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی) آزادکشمیر میں فاروق حیدر کی موجودہ حکومت بھی سابقہ عبدالمجیدحکومت کے نقش قدم پر چل نکلی ہے ،آزاد کشمیر میں تباہ حال سڑکوں کی مرمت تاروکول سے کرنے یا نئے سرے سے بنانے کی بجائے مٹی ڈال کر گڑھے پر کرنے کی روایت برقرار گڑھوں میں پڑی مٹی کی دھول عوام کو سانس کی بیماروں میں مبتلا کرنے لگی ،ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے باعث حادثات میں اضافہ ،لوگوں کی قیمتی گاڑیاں کھٹارہ بننے لگیں، عوام پریشان گذشتہ حکومت کی کارکردگی سے نالاں ہو کر ن لیگ کو موقع دینے والے لوگ کسی مسیحا کی تلاش میں سرگرداں، حکومت عوام کی بجائے اپنے حساب پورے کرنے میں مصروف، عوام کے لئے فنڈز کی کمی کا ڈھونگ اور خود ہیلیکاپٹرروں کے دورے، سابقہ حکومت کے ریکارڈ توڑنے کی جانب گامزن، عوام شکوہ بھی کریں تو کس سے کریں، بیوروکریسی سے لے کر ٹیکنوکریسی اور سیاست دانوں تک سب عوام کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف، ہر محکمہ کرپشن ،سفارش، اور نا انصافی کا گھڑ بنتا جا رہاہے، کرپٹ آفیسران کو نوکریوں سے برخواست کرنے کی بجائے اہم عہدووں پر فائزکیا جارہا ہے ایمانداراور کام کرنے والے آفیسران کو کھڈے لائن لگا یا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر کی طرح ضلع بھمبر کی 70فیصد سڑکیں کھنڈرات کو منظر پیش کر رہی ہیں، سینئروزریر حکومت کے آنے سے ایک دن قبل سڑکوں پر کام کرنے والے بیل دار سڑکوں پرموجود کھڈوں میں مٹی ڈال کر انھیں پر کر دیتے ہیں اور ان کے جانے کے بعد بھمبر کے عوام وہ مٹی دھول کی صورت میں کھانے پر مجبور رہتے ہیں، بھمبر گجرات روڈ، بھمبر میرپورروڈ پر سفر کرنے سے پہلے اپنی انشورنس کروانا ضروری ہو گیا ہے ، آئے دن ٹریفک حادثات کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاں ہو رہا ہے، لنک روڈ بھی کرپٹ مافیا کرپٹ آفیسران اور ٹھیکداران کی بدولت بننے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں ، لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال بھی کوئی اچھی نہیں ، ٹریفک پولیس سارا دن چلانوں کے ہداف پورے کرنے کے چکر میں رہتے ہیں، کم عمربچے ، سارا دن سڑکوں پر کسی موت کے کنویںکے ڈرائیور کی طرح رقص کرتے رہتے ہیں والدین اپنے فرائض سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے سارا الزام اہلکاران پر لگ دیتے ہیں ، اسی طرح تمام محکمہ جات میں اندھیر نگری چوپٹ راجہ کا قانوں دیکھائی دیتا ہے ، 16 جولائی کو آزادکشمیر کی عوام نے اس امید پر ن لیگ کو بھاری مینڈیٹ دیا تھا کہ وہ حکومت میں آکر ان کے مسائل کو حل کروایں گئے اور ان کو بے حسی کے اس دور میں کوئی رلیف ملے گا لیکن کئی ماہ گذرنے کے باوجود حکومت کی طرف سے انتقامیوں تبادلوں کے علاوہ کوئی اور عملی کام دیکھائی نہیں دیا، اب لوگوں کی آس اور امید دم توڑنے لگی ہے اور فاروق حیدر حکومت کو بھی وہ عبدالمجید حکومت سے تشبیع دینے لگئے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ اس حکومت سے بھی کوئی خیر کی توقع نہیں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ترجمان نے گذشتہ روز مختلف اخبارات میںشائع ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزردای ن کے حوالے سے شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزادکشمیر آرگنائزنگ کمیٹی کی شفارشات کو مانتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 27 دسمبر سے پہلے پہلے مفصل رپورٹ مرتب کر کے پیش کی جائے، اور کہا ہے کہ اسمبلی والے اسمبلی کے اند ر اور باہر والے باہر رہ کر اپوزیشن کا کردار ادا کریںہم نے ابھی تین سال تک وزیراعظم نہیں بننا،ہمیں تیاری کرنا ہے ترجمان پیپلزپارٹٰی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹی اور من گھڑت خبریں شائع کروانے والے پاکستان پیپلز پارٹی آزد کشمیر کی آستین کا سانپ ہیں ،ہمیشہ ان لوگوں کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو شکست کا سامنا ہوا ہے، انھوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی ان افراد کی نشاندہی کر چکے اور اور دوبارہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ان افراد کی شکایت کریں گئے، اور اصل صورت حال سے آگاہ بھی کریں گئے انھوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ ہم نے ورکرز سے زبردستی دستخط کروائے ہیں سرا سر الزام ہے ، ورکرز بھی یہیں ہیں اور فارم بھی ہم ثابت کریں گئے کہ تمام فارم ورکرز نے اپنی خوشی سے پر کئے اور دستخط کر کے ہمارے حوالے کئے اب ہم نے ان فارمز کو مد نظر رکھتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے حکم کے مطابق ایک مفصل رپورٹ مرتب کر کئے جناب چیئرمین کو پیش کریں گئے، انھوں نے کہا کہ آرگنائزنگ کمیٹی نے آزاد کشمیر کے سارے اضلاع اور مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں میں باقاعدہ ورکز کے ساتھ میٹنگ کر کے فارم پر کروائے ہیں اور مفصل رپورٹ مرتب کر کے پیش کریں گئے۔پاکستان پیپلز پاڑتی کے ورکرز ان بے بنیاد خبروں پر کان نہ دھریں اور اگلے الیکشن کی تیاری آج سے شروع کر دیں۔انھوں نے کہا کہ ہم چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کواپنے تحفظات سے بھی آگاہ کریں گئے اور ان آستین کے سانپوں کو بھی بے نقاب کریں گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی) کنٹرول لائن پر کشیدگی ،کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبٹنے کے لئے بھمبر میں بلڈ بنک کا محکمہ صحت کے تعاون سے مختلف کالجز اور مسٹ یونیورسٹی کیمپس میں بلڈ گگروپنگ وسکرینگ کیمپ کا انعقاد 220 طلبا ء اور 25 طالبات کی گروپنگ کی گئی ،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضرورت مندوں کو خون کا عطیہ دینگ گروپنگ کروانے والے طلباء و طالبات کا عزم ، تفصیلات کے مطابق بھمبر بلڈ بنک ایسوسی ایشن نے محکمہ صحت بھمبر کے تعاون سے رحمان ڈگری کالج ریڈفائونڈیشن کالج بھمبر میں 150 طلباء کا اور مسٹ یونیورسٹی کیمپس بھمبر میں 70 کے قریب اسٹوڈینٹس نے گروپنگ کروائی اس موقع پر بلڈ گروپنگ کیمپ کے آرگنائزر جواد اشرف نے بتایا کہ پہلی بار بلڈ گروپنگ کے ساتھ ساتھ بلڈ سکرینگ بھی کی گئی اور بلڈسکرینگ کے دوران ہیپاٹائیٹس سی اور بی کے بھی ٹسٹ کئے گئے،تاکہ صاف ستھرا اور انفیکشن کے بغیر بلڈ ٹرانسفر ہو سکے اس موقع پر بلڈ گروپنگ کروانے والے طلباء و طالبات نے بھمبر بلڈ بنک سے بھرپور تعاون کا عزم کیا اور بھمبر بھمبر بلڈ بنک کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اس دوران تمام طلباء و طالبات کا ریکارڈ بھی مرتب کیا گیا اور انھیں بلڈ گروپنگ کارڈ بھی جاری کیے گئے، بلڈ گروپ کیمپ میں DHOڈاکٹر اقبال حسین چوہدری ڈرگ انسپکٹر ظہیراقبال نے بھی کیمپ میں خصوصی شرکت کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر کیمپ کو آرگنائز کرنے کے لئے بھمبر بلڈ بنک ایسوسی ایسشن کے صدر شکیل احمد ،وائس چیئرمین محمد رضوان نائب صدر راجہ دانش ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور کیمپ انچارج جواد اشرف نے اپنی خدمات پیش کیں
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی) معروف سینئر صحافی طارق محمود ثاقب کے ایصال ثواب کے لئے ختمم دسواں منعقد ہوا اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قآن خوانی کی گئی اور مغفرت کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی ، اس موقع پر صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ،سینئر نائب صدر ملک شوکت اعوان ،سابق صدر ناصر شریف بٹ ، سابق صدر عزیز الرحمان ناز ۔ ڈاکٹر طارق شاکر ، خالد حسین ایڈووکیٹ، ثوہدری سیل ساگر ، یاسین تبسم ،ذیشان مصطفی ، راجہ حبیب الرحمان ، عابد زبیر، فیصل صغیر، جہانگیر پاشا ، چوہدری عاطف اکرم، افتحار عظیمی ، جاوید اقبال برسالوی ، چوہدری جمیل احمد ، خرم پاشا عبدالجبار بٹ ، سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قررن خوانی ، ہدیہ نعت رسول اللہ ۖ پیش کیا گیا جبکہ مرحوم کے بھتیجے اوورسیزز کشمیری راہنما ناصر اقبال یو کے نے کلام سیف الملوک پیش کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔