نئی دہلی (جیوڈیسک) اگلے سال مارچ اپریل میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میزبان بھارتی بورڈ کے عہدیداروں کی من مانیاں عروج پر پہنچی ہوئی ہیں۔میگا ایونٹ کے 35 میں سے 17 میچز کی میزبانی صدر اور سیکریٹری کے شہر ناگپور اور دھرم شالہ کو دے دی گئی۔
اندھا بانٹے ریڑی اپنوں اپنوں کو،اس محاورے کی عملی تصویر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا میزبان بھارتی بورڈپیش کر رہا ہے ۔میگا ایونٹ کے35 میں سے 17 میچز کی میزبانی صدر ششانک منوہر اور سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کے شہرکریں گے۔بی سی سی آئی کے صدر کے ہوم ٹاؤن ناگپور میں نو میچز کھیلے جائیں گے۔اور سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کا شہر دھرم شالہ آٹھ میچز کی میزبانی کرے گ۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا پاکستان اور بھارت کا میچ بھی دھرم شالہ میں ہوگا ،جس اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش صرف 23 ہزار تماشائیوں کی ہے ۔ممبئی،کولکتہ،دہلی،چندی گڑھ اور بنگلور مل کر اٹھارہ میچز کی میزبانی کریں گے۔
مختلف شہروں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے بی سی سی آئی پر شدید تنقیدکی جا رہی ہے، ویسے آئی سی سی بھارت کو ایونٹ کی میزبانی پر 55 کروڑ 20 لاکھ انڈین روپے ادا کرے گایعنی ایک میچ کی میزبانی پر ایک کروڑ ساٹھ لاکھ انڈین روپے ملیں گے۔