بھارت: نوجوان کو قتل کرنے والا سیاست دان کا بیٹا گرفتار

Arrested

Arrested

بہار (جیوڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں گاڑی کو اوور ٹیک کرنے پر نوجوان کو قتل کرنے والے سیاست دان کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والی مینوریما دیوی کے بیٹے راکی یادیو کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تین روز قبل راکی یادیو نے گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ادیتیا نامی نوجوان کو قتل کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق راکی یادیو نے اقبال جرم کر لیا ہے اور قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے سیاست دان مینوریما دیوی کے شوہر کو بھی قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہوا ہے۔