ہرارے (جیوڈیسک) بھارت اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو چار رنز سے کامیابی مل گئی۔
دورہ زمبابوے پر موجود بھارتی ٹیم کو زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ مہمان ٹیم کے بلے باز زمبابوین باؤلرز کے آگے بے بس نظر آئے اور یکے بعد دیگرے ان کی وکٹیں گرتی رہیں لیکن امباتی رائیڈو نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیتے ہوئے شاندار سنچری داغی اور ٹیم کا سکور 255 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار نبھایا۔
256 رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم کے بیٹسمین بھی پر اعتماد آغاز نہ کر سکے اورٹیم مقررہ 50 اوورز میں 251 رنز ہی بنا سکی ۔ کپتان ایلٹن چگمبورا نے نا قابل شکست 104 رنز بنائے جو کہ ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے۔