بولیو (جیوڈیسک) بولیو بھارتی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو چوتھے ون ڈے میں9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپنرز کی مایوس کن کارکردگی کے بعد زمبابوین بیٹنگ لڑکھڑا گئی۔ 47 رنز کے مجموعے پر آدھی ٹیم پویلین واپس پہنچ گئی۔
واحد نصف سنچری Chigumbura نے بنائی وہ پچاس رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے۔ Amit Mishra نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 145 رنز کا ہدف ملنے پر مہمان بھارت کی پہلی وکٹ تو 23 رنز پر گر گئی لیکن بعد کی جوڑی نے ذمہ داری دکھائی۔ ٹیم کو سیریز میں مسلسل چوتھی فتح دلائی۔ سریش رائنا پینسٹھ اور روہت شرما چونسٹھ رنز کی فاتحانہ اننگز کے بعد بھی آٹ نہیں ہوئے۔