مبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکار ادیتیا پنچولی کو پولیس نے نائٹ کلب میں نشے کی حالت میں مار پیٹ کرنے پر گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتیا پنچولی نے ممبئی کے ایک نائٹ کلب میں شراب کے نشے میں ایک ہندی گانے کی فرمائش کی، اپنی خواہش پوری نہ ہونے پر بالی ووڈ اداکار نے ڈی جے کو گالیاں دینا شروع کردیں، صورت حال پر قابو پانے کے لئے وہاں موجود ایک سیکیورٹی گارڈ آیا تو انہوں نے اسے بھی نہیں بخشا اور اس پر حملہ کردیا۔
جس کے نتیجے میں گارڈ کے سر پر چوٹیں آئیں۔ صورت حال اس قدر بگڑی کے انتظامیہ کو پولیس بلانی پڑ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ادیتیا پنچولی کے خلاف نشے کی حالت میں لڑائی اور دھمکیوں سمیت مختلف جرائم کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے اور انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔