ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی سینما کے اداکار نواز الدین صدیقی کے والد نواب الدین صدیقی برین ہمیرج کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 72 سال تھی اور وہ طویل عرصے سے معذور تھے۔
ان کے فیملی ذرائع کے مطابق ان کی آخری رسومات ان کے آبائی قصبے بدھانہ میں ادا کی جائیں گی۔ نواز الدین کے خاندانی ذرائع کے مطابق نواب الدین سہارن پور کے ایک ہسپتال میں داخل تھے جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔
نواب الدین ممبئی میں اپنے بیٹے کے ہمراہ رہتے تھے تاہم وہ عیدالفطر کے سلسلے میں آبائی شہر آئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج شام تک ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ نواز الدین کو حال ہی میں عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم بجرنگی بھائی جان میں چاند نواب کے کردار سے خوب شہرت ملی ہے۔