بالی وڈ (جیوڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ بنگلے کی مذکورہ قیمت بہت زیادہ نہیں ، تا ہم اس کا سبب پلاٹ کا قدرے چھوٹا ہونا اور مکان کی شہرت ایک آسیب زدہ جگہ ہونا بتایا جاتا ہے۔
مکان کو ایک بزنس مین نے خریدا ہے۔ بنگلہ 603 مربع میٹر پر مشتمل ہے۔ دو سال قبل راجیش کھنہ کے انتقال کے بعد یہ بنگلہ اس کی دونوں بیٹیوں ٹوینکل کھنہ اور رینکی کھنہ کے نام منتقل ہو گیا تھا۔
تا ہم کھنہ کی پارٹنردوست انیتا ایڈوانی بھی اس جائیداد میں سے حصے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔ اس نے حالیہ سودے کو بھی مسترد کرتے ہوئے اسے متنازع قرار دیا ہے اور عدالت جانے کا عندیہ دیا ہے۔