ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی پولیس نے قتل کا معمہ حل کرنے کے لئے کوششیں تیز کر دیں۔ بھارتی اداکارہ جیا خان کی موت معمہ بن گئی ہے۔ جیا خان کی فرانزک رپورٹ میں ان کی انگلیوں کے نیچے انسانی خون کے ذرات ملے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیا خان ک فرانزک رپورٹ میں ایسے شواہد ملے ہیں۔
جن سے موت سے قبل مزاحمت کے آثار ملتے ہیں۔ جیا خان کی والدہ رابعہ خان نے ان کی موت پر شبہات کا اظہار کیا تھا۔ انھوں نے الزام لگایا کہ پولیس جیا خان کی فرانزک رپورٹ کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ جیا خان کی موت کی تحقیقات بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی سے کروائی جائے۔
واضع رہے کہ جیا خان کی لاش 3 جون کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ میں ملی۔ پولیس نے ان کی موت کو خود کشی قرار دیا تھا جبکہ جیا خان کی والدہ کا اصرار ہے کہ ان کو قتل کیا گیا ہے۔