ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی ووڈ میں تیزی سے مقبول ہوتی بھارتی اداکارہ جیا خان نے ممبئی میں اپنے فلیٹ میں خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 25 برس کی جیاخان نے پیر اور منگل کی درمیانی شب ممبئی کے علاقے میں واقع اپنے فلیٹ میں پھندہ لگاکرخودکشی کی۔حال ہی میں برطانیہ سے ممبئی شفٹ ہونیوالی جیاخان جن کااصلی نام نفیسہ خان تھا، اپنی والدہ رابعہ خان کے ساتھ رہتی تھیں،ان کی خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
پولیس کہتی ہے کہ ان کے جسم پرخودکشی کے نشانات موجودنہیں۔جیاکے قریبی ذرائع کاکہناہے کہ جیاخان اپنے کچھ ذاتی امورکی وجہ سے ذہنی دباو کاشکاررہتی تھیں تاہم وہ جلد ہی خودکواس کیفیت سے نکال کراپنے کام میں مصروف ہوجاتی تھیں۔جیاخان نے2007میں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم نشبد سے بالی وڈمیں قدم رکھا۔انھوں نے عامرخان کے ساتھ فلم گجنی اوراکشے کمارکیساتھ فلم ہاوس فل میں شاندارپرفارمنس سے شہرت حاصل کی۔